صدر پی ٹی آئی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے قوم سے انکی پسند، انکے ووٹ کا حق چھنینے والے معافی مانگیں،
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ الیکشن چوری کرنے والے قوم سے معافی مانگیں ۔ فارم 47 پر جعلی حکومت بنوانے والے پہلے قوم سے معافی مانگیں، 9 مئی کی آڑ میں چادر اور چار دیواری کی عزت کو پامال کرنے والے معافی مانگیں ،لوگوں کے پسندیدہ لیڈر، انکی پارٹی کو ختم کرنے کی سازش کرنے والے معافی مانگیں ،کیڑے والی گندم منگوا کے قوم کا پیسا ضائع کرنے والے معافی مانگیں ۔کسان سے انکی اجرت چھیننے والے معافی مانگیں انکی محنت کو ضائع کرنے والے معافی مانگیں – ابھی تک صرف پنجاب کی نا اہل نا لائق فارم 47 کی حکومت نے گندم کی خریداری شروع نہیں کی باقی سب صوبوں میں خریداری شروع ہوچکی ہے ،پنجاب حکومت نے پہلے کسانوں کو زیادہ گندم اگانے کیلئے کہا اور اب انکی محنت، خون پسینے کی کمائی کو آگ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے -کسان اجکل سڑکوں پر رل رہے ہیں چیف جسٹس صاحب کون پوچھے گا انھیں؟جیل میں خوش ہوں، جتنی زیادتیاں کرنی ہیں کرو، مجھے جیل میں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے، آدھا دن مقابلے میں اور آدھا دن کتابیں پڑھنے میں گزرتا ہے
قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا،اسد قیصر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے باپ سے معافی نہیں مانگتے کسی اور سے کیا مانگیں گے؟ ہم چاہتے ملک میں آئین اور قانون بالا دست ہو، چاہتے ہیں کہ تمام شہریوں کے برابر کے حقوق ہوں، اس کے لیے تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کرکام کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان پاک فوج نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی فوج قومی فوج ہے،اس کے اندر تمام مکتبہ فکر، قومیت، رنگ ، نسل ، مذاہب کے لوگ ہوتے ہیں، کسی قسم کی کوئی سیاسی سوچ نہیں ہوتی، حکومت وقت سیاسی ہوتی ہے، ہر حکومت کے ساتھ فوج کا غیر سیاسی تعلق ہوتا ہے،ہم کسی خاص سیاسی سوچ کو نہیں دیکھتے، ہمارے لئے تمام سیاسی جماعتیں جو عوام کے نمائندے ہیں قابل احترام ہیں، اگر کوئی سیاسی سوچ یا لیڈر، یا ٹولہ اپنی فوج پر حملہ آور ہو، عوام اور فوج کے مابین نفرت اور خلیج پیدا کرے، شہیدوں کی تضحیک کرے، اسی قوم کی فوج بارے دھمکیاں دے، پراپیگنڈہ کرے اس سے کوئی بات چیت نہیں کرنی، ایسے سیاسی انتشاری ٹولے کے لئے ایک ہی راستہ ہے کہ وہ قوم کے سامنے صدق دل سے معافی مانگے،انتشار اور نفرت کی سیاست سے اور پاکستان میں تعمیری سیاست کرے، بات چیت سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے اداروں کو نہیں، میں نے بڑا کلیئر بتایا کہ ایساسیاسی ٹولہ جو سامنے کر رہا ہے ان سے کوئی بات نہیں ہو گی.یہ چاہتے ہیں کسی وجہ سے ملک معاشی طور پر ہر لحاظ سے نیچے جائے، کچھ بھی کرنے اور کہنے کو تیار ہیں، افسوسناک ، انتہائی افسوسناک،
روٹی کی قیمت کم نہ کرنے پر مقدمہ درج،کاروائیاں بند کی جائیں، فاروق چوہدری
مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی
پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے