ہالی وڈ اداکار چیڈوک بوسمین کی آخری فلم ما رینی، بلیک بوٹم ریلیز

0
32

رواں برس اگست میں بڑی آنت کے کینسر کے باعث انتقال کرنے والے ہالی وڈ اداکار 43 سالہ چیڈوک بوسمین کی آخری فلم ما رینی، بلیک بوٹم’ امریکا کے مخصوص سینما گھروں میں ریلیز کردیا گیا۔

باغی ٹی وی :ما رینی، بلیک بوٹم’ کا ٹریلر گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا جس میں مذکورہ فلم کو18 دسمبر کو نیٹ فلیکس پر جاری کرنے کا بتایا گیا تھا تاہم ما رینی، بلیک بوٹم کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کرنے سے قبل ہی امریکا کے مخصوص سینما گھروں میں ریلیز کردیا گیا ہے-

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے ما رینی، بلیک بوٹم’ پر کیے گئے تبصرے میں بتایا کہ فلم کو دیکھ کر چیڈوک بوسمین کی شاندار اداکاری کی یادیں تازہ ہوگئیں تاہم آخری فلم میں انہوں نے باقی فلموں سے قدرے مختلف کردار ادا کیا۔

ما رینی، بلیک بوٹم میں چیڈوک بوسمین نے سیاہ فام میوزیکل بینڈ کے ایک پیانو بجانے والے رکن کا کردار ادا کیا ہے اور ان کی پرفارمنس کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

ما رینی، بلیک بوٹم’ کی کہانی معروف افریقی نژاد امریکی گلوکارہ ما رینی کے میوزیکل کیریئر کے گرد گھومتی ہے۔

ما رینی 1885 میں امریکی ریاست جارجیا میں افریقی نژاد سیاہ فام گھرانے میں پیدا ہوئی تھی جن کے آباؤ اجداد کو غلام کے طور پر امریکا لایا گیا تھا فلم کی مرکزی کہانی امریکا میں 19 ویں صدی میں غلام گھرانوں میں پیدا ہونے والے سیاہ فام افراد کے استحصال کے گرد گھومتی ہے تاہم فلم میں زیادہ تر استحصال کا نشانہ بننے والے موسیقاروں کو دکھایا گیا ہے۔

ما رینی، بلیک بوٹم کی کہانی 1920 کی ہے جبکہ بلوز موسیقی امریکا میں اپنی جڑیں پختہ کر رہی تھی یہ موسیقی افریقہ سے غلام بنا کر لائے گئے سیاہ فام امریکیوں کی خصوصی موسیقی تھی ما رینی، بلیک بوٹم’ میں بھی بلوز موسیقی میں اپنا نام بنانے والی گلوکارہ ما رینی اور ان کے سیاہ فام بینڈ کو دکھایا گیا ہے جنہیں جنسیت اور رنگ و نسل کی بنیاد پر استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔

ما رینی، بلیک بوٹم میں چیڈوک بوسمین نے گلوکارہ ما رینی کے ایک پیانو بجانے والے رکن کا کردار ادا کیا ہے، جو مستقبل میں امریکا میں اپنی میوزک ریکارڈسٹ کمپنی بنانے کے خواہاں ہوتے ہیں۔

اے پی کے مطابق فلم میں انتہائی بولڈ زبان استعمال کی گئی ہے جبکہ فلم میں سیاہ فام افراد کے ساتھ ناروا سلوک اور ان پر تشدد کو دکھانے کی وجہ سے ما رینی، بلیک بوٹم کو ‘رسٹرکٹڈ سرٹیفکیٹ’ جاری کیا گیا تھا مذکورہ سرٹیفیکیٹ ان فلموں کو جاری کیا جاتا ہے، جن میں تشدد اور فحش مناظر کو دکھایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 43 سالہ اداکار ،پروڈیوسر ڈائریکٹر اور رائٹر چیڈوک بوسمین کینسر کے باعث لاس اینجلس میں انتقال کر گئے تھے اداکار کے اہل خانہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک نوٹ شئیر کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ چیڈوک بوسمین اب ہم میں نہیں رہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا گیا تھا کہ چیڈوک بوسمین میں 2016 میں تیسرے اسٹیج کے بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جو گزرتے وقت کے ساتھ چوتھے اسٹیج میں پہنچ گیا تھا

ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم بلیک پینتھر کے اداکار چیڈوک بوسمین کینسر کے باعث انتقال کرگئے

اہل خانہ نے پیغام میں مزید لکھا تھا کہ وہ حقیقی فائٹر تھے اور اس دوران آپ کے لیے بہت سی فلمز لائے جنہیں آپ سب نے بہت پسند کیا مارشل سے لے کر دا 5 بلڈز، ما رینیز بلیک باٹم اور دیگر کئی فلموں کی شوٹنگ لاتعداد سرجریز اور کیموتھراپی کے درمیان ہوئیں۔

چیڈوک بوسمین جنوبی کیرولینا میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا تھا اور 2013 میں ٹیلیویژن میں چھوٹے رولز کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

چیڈوک بوسمین نے فلم 42 سے قبل ٹی وی شوز جیسا کہ اے بی سی کے فیملی لنکولن ہائٹس اور این بی سی کے پرسنز ان نو میں کردار ادا کیا تھا لیکن 42 سے قبل انہوں نے دی ایکسپریس میں کام کیا تھا۔ 2014 میں انہوں نے ‘گین آن اپ’ میں موسیقار جیمز براؤن کا کردار ادا کیا تھا چیڈوک بوسمین کی فلموں میں سب سے یادگار بلاک بسٹرفلم بلیک پینتھر تھی جو2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔

Leave a reply