چہیتوں کو نواز کرحکومت نے احتساب کے اپنے نعرے کو شرما دیا، جماعت اسلامی

0
29

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی مختلف کمپنیوں کے ذمہ واجب الادا 228ارب سے زائد مالیت کے قرضوں کو معاف کرنے کے فیصلے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے چہیتوں کو نوازنے میں گزشتہ حکومتوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشتاق احمد خان نے رد عمل میں کہا کہ وزیر اعظم اور صدر پاکستان اپنے ذاتی دوستوں کو نوازنے کے لئے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ کمپنیوں کے ذمہ واجب الادا رقم قوم کی امانت تھی، انہیں یوں بیک جنبش قلم معاف کرنا انصاف کا خون ہے۔ ایک ہی دفعہ میں اتنا بڑا قرضہ معاف کیا گیا ہے کہ 1971ء سے 2009ء کے درمیان جو مجموعی قرضے معاف کئے گئے ہیں یہ ان سے زیادہ ہے۔ عوام کا خون چوسنے والے بڑے سرمایہ داروں کے ذمہ واجب الادا قومی دولت معاف کردی گئی ۔

حکومت ایک طرف معاشی مشکلات کی شکار ، دوسری طرف 300 ارب کے قرضے معاف کردیئے گئے

جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے احتساب اور انصاف کا نعرہ لگایا تھا لیکن سب سے زیادہ ناانصافی انصاف کا نعرہ لگانے والوں کی حکومت میں ہورہی ہے۔ پی ٹی آئی نے احتساب کے اپنے نعرے کو شرمادیا۔ جماعت اسلامی اس ظلم پر خاموش نہیں رہے گی۔ اس ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے

واضح رہے کہ حکومت نے پاک عرب، عارف حبیب، کے ای ایس سی، عارف نقوی، ڈیسکون ، ہارون ،اوراینگرو کےایک خفیہ نوٹیفیکیشن کے ذریعے 300 ارب کی رقم واجب الادا رقم معاف کردی.ان خیالات کا اظہار معروف اینکر روف کلاسرا نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کیا

روف کلاسرا نے حکومت کے ان اقدامات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اینگرو کو کنٹریکٹ دے کر 200 ارب ان کو دے دیا ، روف کلاسر ا نے کہا کہ عمران خان نے قوم کا پیسہ ان چند بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو معاف کرکے زیادتی کی ہے. عمران خان کو چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس جانا چاہئے تھا

روف کلاسر ا نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ان نادہندگان کو نیب کے پاس لے کر جانا چاہیے تھا ،روف کلاسرانے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ان نادہندگان کے اکاونٹ ایف بی آر کو منجمد کردینے چاہیں تھے ، روف کلاسرا نے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کو اس واقعہ کو نوٹس لینا چاہیے تھا

روف کلاسرا نے وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ ان نادہندگان سے سارے پیسے واپس لیں اور ان کے خلاف تحقیقات بھی کریں‌

Leave a reply