سوشل میڈیا پر اپنی منفرد آواز اور انداز سے گانے گانے کے باعث مشہور گلوکار چاہت فتح علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ پاکستانی اداکارہ میرا کے ساتھ گانا گا رہے ہیں۔
چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں لیجنڈ گلوکارہ نور جہاں کے مشہور گانے "بدو بدی” کو اپنے انداز میں گایا۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے اور تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین مختلف قسم کے مزاحیہ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔چاہت فتح علی خان کا نور جہاں کا گانا "بدو بدی” پہلے بھی سوشل میڈیا پر بڑی مقبولیت حاصل کر چکا تھا اور انہیں اس گانے پر 27 ملین ویوز ملے تھے۔ تاہم، کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کی وجہ سے یوٹیوب نے اس ویڈیو کو ہٹا دیا تھا۔چاہت فتح علی خان عموماً مختلف مواقع پر نور جہاں کا یہ گانا گاتے رہتے ہیں، اور اب ایک بار پھر انہوں نے اداکارہ میرا کے ساتھ مل کر اس گانے کو گایا ہے۔ یہ ویڈیو ان کے انسٹاگرام پر موجود ہے اور وہاں سے تیزی سے پھیل رہی ہے۔
اداکارہ میرا اور چاہت فتح علی خان دونوں ہی اپنی انگریزی میں بات کرنے کی عادت اور مختلف متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر تنقید کا شکار رہتے ہیں۔ تاہم، چاہت کی یہ ویڈیو ایک نئے انداز میں سوشل میڈیا پر لوگوں کو محظوظ کر رہی ہے اور انہیں بھرپور توجہ حاصل ہو رہی ہے۔