چاہتے ہیں کہ دعوے کم اور کام زیادہ کر کے دکھائیں،شرجیل میمن

sharjeel

پیپلز پارٹی کے رہنما و سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے لیے 100 ارب سے زائد کا ایک بڑا اور اہم منصوبہ یلو لائن شروع کیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یلو لائن21 کلو میٹر کا طویل روٹ ہے، بسیں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی، کوشش کریں گے کہ بسوں کو ای وی بسز میں کنورٹ کریں، اس حوالے سے ورلڈ بینک سے بات کریں گے۔اٴْنہوں نے کہا کہ مزید ای وی بسز لے کر آ رہے ہیں، یہاں پر ٹھیکیدار نے کہا ہے کہ 18 ماہ میں یہ کام مکمل کریں گے لیکن ہم نے اسے جلد مکمل کرنے کا کہا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بہتر سے بہتر ٹرانسپورٹ مہیا کریں، یہ ریپڈ ٹرانسپورٹ ایک نعمت ہے، پی پی ہر سیکٹر میں کام کر رہی ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ ہیلتھ، ہاؤسنگ سمیت دیگر محکموں میں بھی کام ہو رہا ہے، چاہتے ہیں کہ دعوے کم اور کام زیادہ کر کے دکھائیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے عالمی سطح پر لابنگ ہو رہی ہے، اٴْن کو 2018ء میں بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی۔اٴْنہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے۔

کراچی ریلوے عملے کی مبینہ لاپرواہی ،ٹرینوں کا نظام درہم برہم

Comments are closed.