fbpx

آپ چاہتے ہیں کہ سرکاری مشینری بحالی کا کام چھوڑ کرعدالت پہنچے،عدالت کے ریمارکس

آپ چاہتے ہیں کہ سرکاری مشینری بحالی کا کام چھوڑ کرعدالت پہنچے،عدالت کے ریمارکس

سندھ سیلاب متاثرین کی مدد اور اعداد و شمار کے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی

عدالت میں درخواست گزار اور اس کے وکیل وہاب بلوچ پیش ہوئے، وکیل نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ سیلاب کے نقصانات اور اس متعلق فنڈز عدالت کے ریکارڈ پر آئیں ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ سرکاری مشینری بحالی کا کام چھوڑ کرعدالت پہنچے، اس طرح تو بحالی کا متاثر ہو سکتا ہے ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ جو کچھ کام ہو رہا وہ بند ہو ، لیکن سوشل میڈیا پر چل رہا ہے کہ فنڈنگ میں کرپشن ہو رہی ،عدالت چند راز کے بعد اس پٹیشن کو سن لے تاکہ کام متاثر نہ ہو ، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 31 آگست تک ملتوی کردی

وہاب بلوچ کا کہنا تھا کہ ہماری عدالت سے استدعا تھی کتنا بیرون ملک فنڈنگ سمیت مجموعی کتنی رقم بحالی خرچ ہو رہی ،سندھ میں سیلاب سے کرنا مالی اور جانی نقصان ہوا ہے ،

دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

چولستان میں پانی کی قلت ، مویشی مرنے لگے ،مزید حکومتی اقدامات کی ضرورت

قبل ازیں کیپیٹل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم 33 میں پورشنز بنانے کا کیس کی سماعت ہوئی ،جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے کہا کہ آدھا کراچی انکروچرز پر چل رہا ہے، بہادر آباد، پی ای سی ایچ ایس میں پورشنز بنا دیے گیے، عدالت نے بلڈرمحمد خلیل کو پلاٹ پر تعمیرات سے روک دیا کمپلیشن سرٹیفکیٹ تک پورشنز کی خرید و فروخت بھی روک دی، عدالت نے کہا کہ کمپلیشن سرٹیفکیٹ تک سب رجسٹرار پورشنز کی سب لیز روک دے، عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ ملیر متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کا حکم بھی دیا، عدالت نے پورشنز کی انسپکشن کے لیے ناظر مقرر کردیا