چائلڈ ریپ کے ملزموں کو کونسی سزا دینی چاہئے؟ زرتاج گل نے دی اہم تجویز

0
28

چائلڈ ریپ کے ملزموں کو کونسی سزا دینی چاہئے؟ زرتاج گل نے دی اہم تجویز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرمملکت برائے موسمیاتی تغیرات زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو مضبوط کرنے کے لیے کامیاب نوجوان پروگرام شروع کیا ہے جس سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہارکاموقع ملے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز وومن یونیورسٹی ملتان میں منعقدہ وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

زرتاج گل نے کہا کہ 2018ءکے انتخابات میں تمام نوجوانوں ،ماﺅں،بہنوں اور بیٹیوں نے بلے کو ووٹ دیا۔پی ٹی آئی کو الیکشن جتوانے میں خواتین نے اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کا خواب ہے کہ نوجوانوں کو ڈگری دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ہنرمند بھی بنایا جائے تاکہ وہ ڈگری حاصل کرنے کے بعد نوکریاں تلاش نہ کریں بلکہ ڈگریوں سے استفادہ کرتے ہوئے خود کاروبارشروع کریں اسی لیے ہم نے ہمدرد پروگرام بنایا ہے جس سے آپ ہنرحاصل کرسکیں گے۔

رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

حکومت کا ایک اور یوٹرن، زرتاج گل نے کی وضاحت

زرتاج گل کی دیرینہ خواہش پوری کر دی گئی

وزیرمملکت نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کووزارت میں انٹرن شپ دی جائے تاکہ وہ جب بھی کہیں کام یا نوکری کریں تووہ دفتری امور سے واقف ہوں۔اسی طرح نوجوانوں کو تمام جگہوں پر کاروبار کرنے کےلئے کم مارک اپ پر قرضے دیئے جائیں گے۔ قرضے کا سود پانچ فیصد سے بھی کم ہوگا۔ہم نے گرین یوتھ پروگرام بنایا ہے جس سے ماحول صاف ہوگا۔ سابقہ حکمرانوں نے ملک پر 31ہزار ارب روپے کا قرضہ چڑھادیا ہے۔ آنے والی نسلوں کو محتاج بنانے کی کوشش کی گئی ۔تین بار حکومت میں رہنے کے باوجود قوم کو مقروض بنادیا۔15برسوں میں بے روزگاری کی فوج جمع کردی گئی لیکن ہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو جنت کانمونہ بنائیں گے۔ یو این اوپی کے مطابق دنیا میں سب سے ذہین نوجوان پاکستان کے ہیں اس لیے ہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نوجوانوں کو پالیسیاں دی جائیں تاکہ ان کو قومی دھارے میں لایا جاسکے۔

ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ یوتھ پروگرام کےلئے 100ارب روپے مختص کیے ہیں تاکہ نوجوانوں کوامپاور کیا جائے۔ اس پروگرام کی لانچنگ کےلئے وومن یونیورسٹی کاانتخاب اس لیے کیاگیا ہے تاکہ لڑکوں کے ساتھ لڑکیاں بھی اس پروگرام سے مستفید ہوں۔ انہوں نے وائس چانسلر وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی سے کہاکہ آپ اور آپ کی فیکلٹی ٹیم ہمیں سفارشات بنا کردیں جس کے تحت ہماری حکومت ان بچیوں کوسپانسر کرے گی۔ یونیورسٹی کے پروگرامز ایسے بنائے جائیں کہ بچیوں کوفنی مہارت مل سکے۔ میں چاہتی ہوں کہ بچیاں خود مختار ہوں ۔کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلائیں۔

ہمارے نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں، زرتاج گل

خواجہ صاحب مڑ کر دیکھیں تو رانا ثناء اللہ بھی کہیں اورنظر آئیں گے:زرتاج گل

زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ تمام بچیوں کوچاہیے کہ اپنی حفاظت خود کریں۔ اگر کوئی آپ کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرے تو فوراً اپنے والدین کوبتائیں اور متعلقہ اداروں کورپورٹ کریں۔ چائلڈ ریپ اینڈ کلنگ کی کڑی سزاہونی چاہیے ایسے مجرموں کوسرعام چوراہوں پر پھانسیاں دی جائیں۔ اسلام نے خواتین کو معتبر مقام دیا ہے تو کوئی کیسے ہم سے عزت چھین سکتا ہے۔

Leave a reply