چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کا آپریشن،ایک ملزم گرفتار

0
62
mobile

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کا آپریشن جاری ہے

کامیاب آپریشن کے دوران ملزم کوئٹہ سے گرفتار کر لیا گیا،سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزمان کے خلاف لگاتار سرگرم عمل ہے اور ملک بھر میں گرینڈ آپریشن کے دوران کئی اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے نے چائلڈپورنوگرافی میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے متعدد کارندوں کو بھی گرفتار کیا تھا ۔ سنگین جرم کے خلاف سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے کامیاب کارروائی کی۔ ملزم نابالغ بچی کی نازیبا اور قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر بنا کر اس کی فیملی کو بلیک میل کر رہا تھا

انچارج سائبر کرائم سرکل کوئٹہ ارسلان منظور کی ہدایت پر سب انسپکٹر اسراراللہ تاج کی سربراہی میں ریڈنگ ٹیم تشکیل دی گئی۔دوران ریڈ ملزم گرفتار کر لیا گیا ملزم کے قبضہ سے دو موبائل فون برآمد ہوئے،موبائل فونز سے چائلڈ پورنوگرافی کے واضع ثبوت ملے ۔

ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی

Leave a reply