چیئرمین نیب کو کس کے لئے رکھا ہوا ہے؟ رانا ثناء اللہ کا نیا انکشاف

0
35

چیئرمین نیب کو کس کے لئے رکھا ہوا ہے؟ رانا ثناء اللہ کا نیا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جب پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی تو استعفے دینے کو تیار ہیں،

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرائے جائیں،مریم نواز نے کسی سے نہیں کہا کہ استعفے اسپیکر کو پیش کریں، تمام استعفے ن لیگ سیکریٹریٹ میں جمع ہو چکے ہیں،چیئرمین نیب کو صرف دستخط کیلئے رکھا ہوا ہے، کوئی بھی این آر او نہیں مانگ رہا،میٹنگ میں اکثریت رائے سے جو فیصلہ ہوگا مسلم لیگ ن قبول کرے گی،

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں جھوٹے مقدمے ختم کرو تو وہ کہتا ہے ا ین آر او مانگ رہے ہیں ،سب لوگ پارٹی کےفیصلے پر لبیک کہیں گے،کل پی ڈی ایم کے سربراہی میٹنگ میں اپنا نقطہ نظربیان کریں گے ،پارٹی کی اکثریتی رائے ہی میری رائے ہے، میں نے مولانا فضل الرحمان کوبہت ریلیکس اورخوش پایا ،مسلم لیگ ن ہرقیمت پرپی ڈی ایم کو برقرار رکھنا چاہتی ہے،پارٹی میٹنگ میں کوئی بھی آدمی کوئی بھی بات کرسکتاہے،

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف اپنی پارٹی اور قیادت کےساتھ مخلص ہیں،گرفتاری سے پیغام ایک ہی ہے کہ یہ جبراور ظلم ہے،یہ پی ڈی ایم اورن لیگ کوپوری طاقت سےدبانےکی کوشش کریں گے، سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کا حصہ لینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا،

Leave a reply