بنی گالہ تجاوزات کیس. چیئرمین سی ڈٰی اے اور میئر اسلام آباد پیش ہوں، سپریم کورٹ

0
22

سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کےد وران عدالت نے کہا کہ چیرمین سی ڈی اے اور میئراسلام آباد کو پیش ہوکرجواب دینا چاہیے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں بنی گالا تجاوزات کیس کی سماعت جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی ، عدالت میں سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی رپورٹس جمع کروائی گئیں، جسٹس عمر عطا بندیال نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ ماسٹرپلان پر نظرثانی ہوتوممکن ہے غیرقانونی تعمیرات کا کچھ حصہ ریگولرائز ہوجائے، عدالت کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات اورماسٹرپلان کی خلاف ورزی بہت زیادہ ہے،ایم سی آئی اپریل سے سی ڈی اےکوچٹھیاں لکھ رہی ہے،کوئی جواب نہیں دیا جارہا،چیرمین سی ڈی اے اور میئراسلام آباد کو پیش ہوکرجواب دینا چاہیے

سی ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ سیوریج اور واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس کیلیے سائٹس منتخب کرلی ہیں،فضلے کی تلفی اور ڈمپنگ سائٹس کیلیے بھی زمین کا انتخاب کرلیا ہے جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اگرسائٹس کا انتخاب ہوگیا ہے تو ایم سی آئی کے حوالے کردیں، عدالت نے حکم دیا کہ زیر زمین سیوریج لائنوں کا کام بھی جلد مکمل ہونا چاہیے،

ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ سی ڈی اے زوننگ ریگولیشنزمیں ترمیم کیلیےممکنہ طورپرکل فیصلہ ہوجائےگا،کچی آبادی ، اسپتالوں اورتعلیمی اداروں کی منتقلی سے متعلق بھی فیصلے کیے جائیں گے ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ کورنگ نالے میں مری سے آنیوالی گندگی کیلیے ٹریٹمنٹ پلانٹس لگا رہے ہیں، جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نالوں میں گندگی روکنے کیلیے سزا اورجرمانے کے علاوہ اوربھی کام کرنے کی ضرورت ہے،لوگوں کو شعور دینے کےلیے بھی اقدامات کیے جائیں سپریم کورٹ نے سی ڈی اے، ایم سی آئی اورپنجاب حکومت سے پیشرفت رپورٹس طلب کرلیں اور کیس کی سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کر دی

Leave a reply