وزراء کی سینیٹ میں عدم موجودگی، چیئرمین سینیٹ نے بڑا فیصلہ کر لیا

0
31

سینیٹ اجلاس میں وزراء کی عدم موجودگی پر چیئرمین سینیٹ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت جاری ہے. وقفہ سوالات کے دوران وزراء کی عدم موجودگی پر چیئرمین سینیٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزراء کے ایوان میں نہ آنے پر آج وزیراعظم کو خط لکھوں گا،وزراء ایوان میں نہ آنے کا رویہ تبدیل کریں .چیئرمین سینیٹ وزیراعظم ایوان میں نہ آنے پر وزراء کے خلاف سخت ایکشن لیں .

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وزراء سینیٹ میں نہیں آئے تھے جس پر چیئرمین سینیٹ نے برہمی کا اظہار کیا تھا ،‌آج چیئرمین سینیٹ نے وزیر اعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے.
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس

Leave a reply