ملک میں خوشحالی کے لیئے کیا ناگزیر ہے ، بلاول بھٹو زرداری نے بتا دیا

0
19

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی امداد پتافی کی ملاقات ہوئی پی پی پی چیئرمین سے امداد پتافی نے بلاول ہاوَس کراچی میں ملاقات کی، اپنے حلقے کے متعلق بریفنگ دی

امداد پتافی نے وفاقی حکومت کی زراعت-دشمن پالیسیوں کے باعث کاشتکاروں کو درپیش مسائل پر بھی بریفنگ دی
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا موجودہ نااہل و نالائق حکومت کے باعث ہر شعبہ و طبقہ شدید متاثر ہوا ہے: کٹھ پتلیوں نے ترقی کا پہیہ جام کردیا ہے، سلیکٹڈ حکومت کا جانا ملک میں خوشحالی کے لیئے ناگذیر ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ان کی جماعت پارلیمانی قوانین کی تبدیلی کی خواہشمند ہے جن میں ایوان میں ووٹنگ کے دوران خفیہ رائے شماری شامل ہے۔

علاوہ ازیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی کوہاٹ کے رہنما جاوید اقبال آفریدی سے تعزیت کااظہار کیا ، پی پی پی چیئرمین نے جاوید اقبال آفریدی سےان کی خالہ کےانتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیاہے، بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کے لیئے جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کے لیئے صبر جمیل کی دعاکی ہے

Leave a reply