چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ،نیول چیف سے ملاقات

0
25

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ،نیول چیف سے ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود سے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمودعباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کوگارڈ آ ف آنر پیش کی۔ معزز مہمان کا پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ نیول چیف نے جنرل ندیم رضا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ امیرالبحر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ مسلح افواج کے مشترکہ شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو نیول ہیڈ کوارٹرز میں مختلف آپریشنل امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہا

Leave a reply