چیئرمین نیب کے خلاف درخواست پر کون کرے گا سماعت؟
سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق وکیل اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ کی درخواست پر عدالت نے فل بینچ تشکیل دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب کی تقرری کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دے دیا گیا،بنچ میں جسٹس قاسم خان،جسٹس ملک شہزاداورجسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں،جسٹس قاسم خان نے لارجر بنچ کی سفارش کے ساتھ معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا یا تھا
اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے چیئرمین نیب کی تقرری اور نیب کی کارروائیوں کو چیلنج کیا تھا ،اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ نے درخواست میں کہا تھا کہ نیب آرڈیننس اور چیئرمین نیب کی تقرری آئین و قانون کے مطابق نہیں ہے، عدالت اسے کالعدم قرار دے
قبل ازیں چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے بینچ نے سماعت سے معزرت کر لی تھی،
نیب کے نام پر لوٹ مار، چیئرمین نیب کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
افسران کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر کام کریں، چیئرمین نیب
چیئرمین نیب نے تاجروں کی بڑی بات مان لی، تاجروں کی خوشی کی انتہا نہ رہی
درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب کا تقرر وزیراعظم اور کابینہ کی ہدایت ملنے کے بعد صدر کر سکتا ہے،عدالت چیئرمین نیب کا تقرر کالعدم قرار دے کر عہدے سے ہٹانے حکم دے،