چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف درخواست، حکومت سے جواب طلب

0
20

چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے درخواست پر سماعت کی ،لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پروفاقی حکومت سےجواب طلب کررکھاہے

قبل ازیں چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے بینچ نے سماعت سے معزرت کر لی تھی،

 

چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی تقرری کے خلاف درخواست میں درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی میرٹ پرنہیں کی گئی، دوران سماعت چیئرمین نیب کی تقرری کیخلاف درخواست پر بنچ نے سماعت سے معذرت کرلی اور  درخواست جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کوبھجوا دی گئی،عدالت نے کہا کہ جسٹس مظاہرعلی نقوی اسی نوعیت کی درخواست  پرسماعت کررہے ہیں، مناسب ہے اس درخواست پربھی وہ سماعت کریں۔ درخواست اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی.

نیب کے نام پر لوٹ مار، چیئرمین نیب کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

افسران کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر کام کریں، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب نے تاجروں کی بڑی بات مان لی، تاجروں کی خوشی کی انتہا نہ رہی

درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب کا تقرر وزیراعظم اور کابینہ کی ہدایت ملنے کے بعد صدر کر سکتا ہے،عدالت چیئرمین  نیب کا تقرر کالعدم قرار دے کر عہدے سے ہٹانے حکم دے،

چیئرمین نیب کے خلاف درخواست، عدالت کی سماعت سے معذرت

Leave a reply