چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اہم ترین اجلاس جاری

0
25

چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جاری ہے

 

چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالی طیبہ گل عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جاری ہے جس میں یل این جی کیس کی انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری متوقع ہے۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے مختلف ریفرنسز، انویسٹی گیشنز اور انکوائریز کی منظوری کا بھی امکان ہے .چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر سے 326 ارب روپے برآمد کر چکے ہیں، نیب افسران بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔

خاوند کی رہائی کیلئے چیئرمین نیب نے…..ویڈیو بنانے والی خاتون نے کیا کہا؟

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کی جاوید چودھری سے ملاقات میں‌آن ریکارڈ گفتگو کالم میں ذکر کر دی گئی. میں نہیں چاہتا کہ کوئی سیاستدان گرفتار ہو، متوازن عمل سب کے لئے ہونا چاہئے، خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جس چینل نے نیوز بریک کی اس میں جہانگیر ترین حصے دار ہے. حکومت چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے. حکومت نے اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے نیب قوانین میں ترامیم کییں،انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی عزت داو پر لگا دی گئی. چیئرمین نیب کے حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جو تحقیقات کرے. جب لوگوں کی عزتیں اچھالتے ہیں تو یہ اللہ کا نظام ہے آپ کےعیب بھی مشتہر ہوں گے

چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا

چیئرمین نیب کے خلاف خبر نشر کرنے پر پیمرا نے نیوز ون چینل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.      چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات.      چیئرمین نیب ویڈیو سیکنڈل، مسلم لیگ ن تقسیم ہو گئی، پہلے ذاتی معاملہ کہا پھر یوٹرن لے لیا.

چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات

Leave a reply