چیئرمین نیب نے 384 بدعنوان  عناصر سے لوٹے گئے 18 ارب برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے۔

0
45

نیب لاہور نے گذشتہ تین سال کے دوران 384 بدعنوان  عناصر سے لوٹے گئے 18 ارب 20 کروڑ 32 لاکھ روپے برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے، اجلاس میں بریفنگ پیش کی گئی ۔

فروری  نیب لاہور نے گذشتہ تین سال کے دوران 384 بدعنوان  عناصر سے لوٹے گئے 18 ارب 20 کروڑ 32 لاکھ روپے برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں جبکہ 107 بدعنوانی کے ریفرنسز دائر کئے گئے ہیں جن کی مالیت 40 ارب 76  کروڑ  70 لاکھ روپے بنتی ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے  نیب ہیڈکوارٹرز میں نیب لاہور کی کارکردگی سے متعلق ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں 2018 سے 2020 کے دوران نیب لاہور کے مقدمات میں سزا کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور میجر (ر)شہزاد سلیم نے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی دانشمندانہ قیادت میں نیب لاہور نے 2018 میں نیب آرڈیننس کے سیکشن 10 کے تحت 28 مجرموں کو سزا دلوائی اور ان سے 1180.442 ملین روپے وصول کئے گئے۔ 2019 میں دو ملزمان سے 28.727 ملین روپے جرمانہ وصول کیا گیا، 2020 میں 13 ملزمان سے 130.384 ملین روپے وصول کئے گئے۔ اسی طرح نیب آرڈیننس کے سیکشن 25 بی کے تحت پلی بارگین کے ذریعے 2018 میں 62 ملزمان سے 3148.235628 ملین روپے، 2019 میں 59 ملزمان سے 508.894093 ملین روپے اور 2020 میں 26 ملزمان سے 4105.095427 ملین روپے وصول کئے گئے۔  انہوں نے بتایا کہ 142 ملزمان کو سزا ہوئی اور ان سے 9101.64 ملین روپے وصول کئے گئے۔ نیب لاہور نے 2018 کے دوران 21 بدعنوانی کے ریفرنس اور 7 ضمنی ریفرنس دائر کئے جن کی مالیت 21432.1435917 ملین روپے جبکہ 2019 میں 25 بدعنوانی کے ریفرنس اور 8 ضمنی ریفرنس دائر کئے جن کی مالیت 10914.698386 ملین روپے بنتی ہے۔ اسی طرح 2020 میں بدعنوانی کے 22 ریفرنسز اور 14 ضمنی ریفرنسز دائر کئے گئے جن کی مالیت 8420.359423 ملین روپے  بنتی ہے۔احتساب عدالتوں نے  2018 میں 19 ،  2019 میں 24 اور 2020 میں 37 مقدمات میں نیب کے حق میں فیصلہ دیا ۔ اسی طرح 2018 میں 704 رٹ پٹیشنز ، 2019 میں 400 اور 2020 میں 292 رٹ پٹیشنز کا فیصلہ نیب لاہور کے حق میں دیا گیا۔ اسی طرح ہائیکورٹ میں 2018 میں نیب کی 13 اپیلوں، 2019 میں 10 اور 2020 میں 3 اپیلوں کا فیصلہ نیب کے حق میں دیا گیا۔ نیب آرڈیننس 1999 کے تحت درج ذیل مقدمات میں سزا سنائی گئی۔ محمد طاہر خان کے خلاف مقدمہ میں احتساب عدالت نے ان کو 21 اپریل 2020 میں سزا سنائی اور 45 ہزار پائونڈ جرمانہ کیا۔ فیصل کامران اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزمان فیصل کامران اور خرم قریشی کو عدالت نے 4 ستمبر 2020 کو بالترتیب 33.1 ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔نذیر احمد خان و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزمان نذیر احمد کو 28.10.2020 کو احتساب عدالت نے 5.119 ملین روپے، 7.288 ملین روپے، 24.706 ملین روپے، 23.412 ملین روپے اور 28.06 ملین روپے کی سزا سنائی گئی۔ ظہیر ناصر و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم ظہیر ناصر کو 25.11.2020 کو احتساب عدالت نے 1.5 ملین روپے، ملزم مقصود احمد کو 15 ملین روپے اور ملزم ذیشان احمد 15 ملین روپے کی سزا سنائی۔ اسد کامران و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم عدنان قیوم کو 21.12.2020 کو احتساب عدالت نے 7.2 ملین روپے جبکہ ملزم سلیمان فاروق کو 7.2 ملین روپے کی سزا سنائی۔ ڈی جی نیب لاہور نے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ نیب لاہور کی کاوشوں سے مختلف احتساب عدالتوں نے نیب آرڈیننس کی دفعہ 10 کے تحت ملزمان کو سزا سنائی۔ ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔ حافظ محمد جاوید چیمہ و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم حافظ جاوید چیمہ اور ملزم سلیم چیمہ کو 18.05.2019 کو احتساب عدالت نے 6.48 ملین روپے، 6.48 ملین روپے کے جرمانہ کی سزا سنائی۔ نیب آرڈیننس کی دفعہ 10 کے تحت سزا یافتہ 28 افراد کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ خواجہ محمد تنولی و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزمان خواجہ محمد تنولی اور محمد خلیل فیروز کو احتساب عدالت نے 03.03.2018 کو 19.028 ملین روپے اور 19.028 ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ ملزم نعیم امداد کو احتساب عدالت نے 26.04.2018 کو 3.59 ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ طارق محمود و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزمان طارق محمود، ابوذر جعفری کو 31.05.2018 کو احتساب عدالت نے 1.41 ملین روپے اور 1.41 ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ ابوذر جعفری کے خلاف مقدمہ میں 31.05.2018 کو احتساب عدالت نے 58.27 ملین روپے کی سزا سنائی۔ شاہد حسن اعوان و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزمان شاہد حسن اعوان، زبیر علی خان، ماجد رشید، ذکاءاﷲ خان شنواری اور رفعت شاہد حسن کو 23.06.2018 کو احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو الگ الگ 805 ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ محمد اعظم چشتی و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزمان محمد اعظم چشتی، محمد ذیشان علی، عامر شفیق اور عامر عباس کو 23.06.2018 کو احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو الگ الگ 43.04 ملین روپے کے جرمانہ کی سزا سنائی۔ محمد اعظم چشتی و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزمان محمد اعظم چشتی، محمد ذیشان علی، عامر شفیق اور عامر عباس چوہدری کو 23.06.2018 کو احتساب عدالت نے ہر ملزم کو الگ الگ 1.196 ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ ظل باجاالدین کو 23.06.2018 کو احتساب عدالت نے 32.311 ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ ملزم محمد عامر ندیم کو 23.06.2018 کو احتساب عدالت نے 11.685 ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ نجم الثاقب کو 23.06.2018 کو احتساب عدالت نے 118.27 ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ ملزم عبد الرحمن کو 31.10.2018 کو احتساب عدالت نے 28.52 ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ یعقوب لونہ و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزمان میاں غلام علی، یعقوب لونہ، ذکاءاﷲ بھٹی، احمد شاہ، اسد علی اور ریاض بھٹی کو 20.11.2018 کو احتساب عدالت نے ہر ملزم کو الگ الگ 58.145 ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ اجلاس کے دوران ڈی جی نیب لاہور نے بتایا کہ نیب آرڈیننس 1999 کی دفعہ 25 (بی) کے تحت سزا یافتہ 26 افراد کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ سابق صوبائی وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان رانا مشہود احمد خان، عثمان انور، سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران و عہدیدار اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم محمد عاطف صدیقی کو 04.03.2020 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی۔محمد احمد سیال و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم قاسم اویس کو 16.01.2020 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی، اس سے 7698600 روپے برآمد کئے گئے۔ خالد بشیر بٹ، ڈائریکٹر جی ڈی اے اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم خالد بشیر بٹ کو 08.01.2020 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی تھی اور ان سے 60688031 روپے برآمد کئے گئے۔ خالد محمود چڈا، سی ای او پی آئی ڈی سی، محمد محسن سید، محمد زبیر اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم طاہر فاروق کو 22.02.2020 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی اور ملزم سے 5110237 روپے برآمد کئے گئے۔ اسی مقدمہ میں ملزم زاہد رفیق کو 21.02.2020 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی اور اس سے 19068357 روپے برآمد کئے گئے۔ ٹویوٹا گوجرانوالہ موٹرز کے مالکان جاوید مظفر بٹ اور عثمان ریاض اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم عثمان ریاض کو احتساب عدالت نے 31.03.2020 کو سزا سنائی اور اس سے 719560442 روپے برآمد کئے گئے۔ امتیاز احمد و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم امتیاز احمد کو 28.01.2020 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی اور اس سے 8500000 روپے برآمد کئے گئے۔ امتیاز احمد و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم ارم صبا کو 28.01.2020 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی اور اس سے 8500000 روپے برآمد کئے گئے۔ رانا مشہود احمد خان، سابق وزیر کھیل اور امور نوجوانان، عثمان انور، سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران و عہدیدار اور دیگر ، ملزم کاشف رئیس کو 03.04.2020 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی اور ان سے 2766200 روپے وصول کئے گئے۔ محمد احمد سیال و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم وقاص احمد کو احتساب عدالت نے 03.04.2020 کو سزا سنائی اور اس سے 1576575 روپے برآمد کئے گئے۔ ڈی پی او ساہیوال اور دیگر کے خلاف مقدمہ میںملزم محمد ظفر اقبال کو 24.08.2020 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی تھی ، ملزم سے10,000,000 روپے ریکور کئے گئے۔ ٹویوٹا گوجرانوالہ موٹرز کے مالکان جاوید مظفر بٹ اور عثمان ریاض اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم جاوید مظفر بٹ کو احتساب عدالت نے 02.09.2020 کو سزا سنائی ، ملزم سے 1200682058 ریکور کئے گئے۔ نہال خان، عسکری گروپ انویسٹمنٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کے شمشاد علی بالادی اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم شمشاد علی بالادی کو 02.09.2020 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا ، اس سے 14,048,600 بازیاب کرائے گئے۔ محمد شمزید حسین اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم محمد احسن سلیم کو 20.10.2020 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا ، اسسے 8395000 ریکور کئے گئے۔ عبد الغفور وٹو اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم اسد منظور وٹو کو 29.10.2020 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی ، اس سے 133666667روپے ریکور کئے گئے۔ محمد شمزید حسین اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم محمد اسامہ نور کو احتساب عدالت نے 16.11.2020 کو سزا سنائی تھی ، ملزم سے 5915000روپے ریکور کئے گئے۔ سید وقار علی شاہ اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم رو ¿ف ارشادکو 28.10.2020 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا اس سے 1843831 روپے ریکور کئے گئے۔ اسلم سندھو ، محمد فرحان چیمہ ، ڈائریکٹرز ماڈل ہاو ¿سنگ انکلیو لاہور اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم محمد فرحان چیمہ کو احتساب عدالت نے 12.10.2020 کو سزا سنائی اس سے 651,869, 564 روپے روپے ریکور کئے گئے۔گرین سٹی ہاو ¿سنگ سکیم، سرگودہا اور دیگر کے مالکان / انتظامیہ کے خلاف مقدمہ میں ملزم محمد فرحان چیمہ کو احتساب عدالت نے 12.10.2020 کو سزا سنائی تھی ، اس سے 1,175,000 بازیاب کرائے گئے۔ گرین سٹی ہاو ¿سنگ سکیم، سرگودہا اور دیگر کے مالکان / انتظامیہ کے خلاف مقدمہ میں ، ملزم محمد اویس کو احتساب عدالت نے 12.10.2020 کو سزا سنائی ،اس سے 28, 828, 724 بازیاب کرائے گئے۔ محمد فرحان چیمہ ، ڈائریکٹر / مالک ماڈل بزنس اسکوائر اینڈ ماڈل ٹریڈ سینٹر لاہور، عبدالرحمن اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم محمد فرحان چیمہ کو 15.10.2020 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی، اس سے 1,135,071,900روپے ریکور کئے گئے۔ گرینڈ ایونیو ہاو ¿سنگ سکیم، لاہور کے مالکان، ڈویلپرز اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم ماجد نذیر کو 13.10.2020 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا، اس سے 12,159,400 روپے، ملزم اشفاق احمد سے 7590,000 روپے، ملزم محمد یوسف سے 11, 789, 800 روپے، ملزم محمد ارشاد سے 22,754,600 روپے ریکور کئے گئے۔ رحمان سٹی ہاو ¿سنگ سوسائٹی، شیخوپورہ کے مالکان/انتظامیہ اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم رانا بلال انور کو 07.12.2020 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی، اس سے 33,000,000 روپے ریکور کئے گئے۔ اجلاس کے دوران ڈی جی نیب لاہور نے بتایا کہ سال 2019ءکے دوران نیب لاہور کی کاوشوں کی وجہ سے 59 افراد کو مختلف احتساب عدالتوں نے نیب آرڈیننس 1999ءکی دفعہ 25 (بی) کے تحت سزا سنائی ہے۔ محمد احمد سیال و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم محمد اقبال کو 25.01.2019 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا تھا، اس سے 2468375 روپے، ملزم عابد علی سے 2350075 روپے اور ملزم علی اصغر سے 1112475 روپے ریکور کئے گئے۔ ڈاکٹر اکرم چوہدری، سابق وائس چانسلر، یونیورسٹی آف سرگودہا اور دیگر کے خلاف مقدمہ ملزم وارث ندیم کو 12.02.2019 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی تھی، اس سے 52516019 روپے، ملزم شانزے شفیق سے 43776156 روپے اور ملزم محمد اکرم چوہدری سے 21888078 روپے ریکور کئے گئے۔ عامر عبد الواجد، ایل ڈی اے کے افسران/عہدیداران اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم زوہیب سعید کو 23.02.2019 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا تھا، اس سے 600, 000 روپے اور 14, 423, 20 روپے ریکور کئے گئے۔ عامر مسعود خان، ڈپٹی منیجر، عبدالباسط قریشی، منیجر، محمد شفیق، سیلز آفیسر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان ، لاہور اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم محمد علی شاہ کو احتساب عدالت نے 04.02.2019 کو سزا سنائی، اس سے 1338351 روپے ریکور کئے گئے۔ لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر، این ایچ اے رحیم یار خان بہاولپور اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم حسن محمود کو 11.02.2019 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی، اس سے 1,049,318 روپے اور ملزم محمد فاروق 1049318 روپے ریکور کئے گئے۔ ناردرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ (این پی جی سی ایل)، نندی پور پاور پلانٹ، گوجرانوالہ اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم دلبر حسین ڈوگر کو 15.03.2019 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی، ملزم سے 4,500,000 روپے ریکور کئے گئے۔ رائے اعجاز احمد، چیف ٹریفک آفیسر، رائے ضمیر الحق ، سابق ڈی پی او گجرات ، کامران ممتاز ، قائم مقام ڈی پی او اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم غلام سرور کو 15.03.2019 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا تھا، اس سے 13, 090, 000 روپے، ملزم صغیر انور سے 14,139,438 روپے ریکور کئے گئے۔ اسلم سندھو، محمد فرحان چیمہ، ڈائریکٹرز ماڈل ہاو ¿سنگ انکلیو لاہور اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم رضوان فریاد بھٹی کو 25.03.2019 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا، اس سے 14,162,500 روپے ریکور کئے گئے۔ ریحان انور و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم ریحان انور کو 04.05.2019 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا، اس سے 1,978, 945 روپے، ملزم فیصل مشتاق سے 2,194,522 روپے، ملزم محمد شاہد امین سے 1996,232 روپے، ملزم عبد القیوم سے 1948965 روپے، ملزم فیاض احمد سے 1927, 679 روپے، ملزم عابد مقبول سے 1974,624 روپے، ملزم محمد عباس سے 1991,689 روپے، ملزم ناصر علی سے 2064,173، ملزم محمد اسماعیل سے 2195,486 روپے، ملزم امداد حسین سے 1983,293 روپے اور ملزم محمود الحسن سے 1876, 743 روپے ریکور کئے گئے۔ محمد احمد سیال و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم سلمان علی قریشی کو 25.04.2019 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی تھی، اس سے 3,956,225 روپے، ملزم مہران خان سے 1324,809 روپے اور ملزم محمد اقبال ظفر سے 91000 روپے ریکور کئے گئے۔ بن عالم ڈویلپرز کے مالکان کاظم عالم اور ناظم عالم اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم وسیم اسلم کو 13.06.2019 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی، اس سے 5792,500 روپے، ملزم محمد عمران جاوید سے 52,00,000 روپے، ملزم سلطان محمود سہول سے 10,500,000 روپے، ملزم محمد مومن اظہر سے 13,000,000 روپے، ملزم مصور حسین سے 13,000,000 روپے، ملزم محمد یاسین سے 26,000,000 روپے اور ملزم محمد فیصل سردار سے 55,95,000 روپے ریکور کئے گئے۔ راج کمار، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایکسکس گلوبل لمیٹڈ، سہریش کامران، فیصل خرم اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم راج کمار کو 01.07.2019 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی، اس سے 16,691,255 روپے ریکور کئے گئے۔ اسلم سندھو، محمد فرحان چیمہ، ڈائریکٹرز ماڈل ہاو ¿سنگ انکلیو لاہور اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم عثمان غنی کو 15.04.2019 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا، اس سے20,899,500 روپے اور ملزم ماجد رمضان سے 56,792,000 روپے ریکور کئے گئے۔ عمر فاروق، سٹور کیپر، قیصر عباس، ناردرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ (این پی جی سی ایل)، نندی پور پاور پلانٹ، گوجرانوالہ کی انتظامیہ/افسران/عہدیداروں کے خلاف مقدمہ میں ملزم محمد شہباز احمد کو 25.06.2019 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی، اس سے 4,000,000 روپے ریکور کئے گئے۔ میسرز پراسپیرٹی فنانشل ڈیٹا سروسز اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم سید ظل بجاالدین شاہ کو احتساب عدالت نے 14.05.2019 کو مجرم قرار دیا تھا، اس سے 32,311,000 روپے ریکور کئے گئے۔ بن عالم ڈویلپرز مالکان کاظم عالم اور ناظم عالم اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم قاسم خان کو 14.09.2019 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی، اس سے 30,51,000 روپے ریکور کئے گئے۔ سیّد طیب حسین رضوی، نور اسد الرحمن، عرفان سلہحری، محمد طارق، نسیم رزاق، احسان سہیل انجم، محمد اعجاز خان، مینجمنٹ، ڈویلپرز/انویسٹرز گریٹر لاہور کوآپریٹو ہاو ¿سنگ سوسائٹی لاہور، محکمہ کوآپریٹو کے افسران اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم محمد اعجاز کو 08.08.2019 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا تھا، اس سے 2,000,000 روپے اور ملزم عرفان سلہری سے 211,000,00 روپے ریکور کئے گئے۔ عمر فاروق، سٹور کیپر، قیصر عباس، ناردرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ (این پی جی سی ایل)، نندی پور پاور پلانٹ، گوجرانوالہ کی انتظامیہ/افسران/عہدیداروں کے خلاف مقدمہ میں ملزم اشفاق احمد کو 18.09.2019 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی، اس سے 1603080 روپے، ملزم محمد حسنین نصرت سے 275,000 روپے ریکور کئے گئے۔ ہوم لینڈ رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈنگز کے مالک ندیم احمد اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم عابد علی کو 02.09.2019 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی، اس سے 10,000,000 روپے ریکور کئے گئے۔ اسلم سندھو، محمد فرحان چیمہ ، ڈائریکٹرز ماڈل ہاو ¿سنگ انکلیو لاہور اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم فرمان علی کو 09.08.2019 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا، اس سے 18,000,00 روپے برآمد ہوئے۔ ڈاکٹر محمد شفیق، سابق صدر پی ایچ ای ڈی ای، میاں محمد اسلم، سابق سیکرٹری جنرل پی ایچ ڈی ای ڈی اور پی ایچ ڈی ای کے کلرک شیخ راشد اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم محمد شفیق کو احتساب عدالت نے 03.08.2019 کو سزا سنائی اس سے 5579960 روپے، ملزم میاں محمد اسلم سے 5579960 روپے اور ملزم شیخ راشد سے 10,079,960 روپے ریکور کئے گئے۔ میسرز امارات مارکیٹنگ اینڈ ٹریڈنگ کمپنی، لاہور کے مالک اختر عباس اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم اختر عباس کو 29.08.2019 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی، اس سے 58, 271,000 روپے ریکور کئے گئے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران اور عہدیداران اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم محمد عمران کو 23.12.2019 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا، اس سے 2,000,000 روپے، ملزم شاداب ریاض سے 790,000 روپے، ملزم اسد اشرف سے 44,51,620 روپے برآمد کئے گئے۔ محمد احمد سیال و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم عبدالحنان کو 28.11.2019 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا، اس سے 1633,450 روپے ریکور کئے گئے۔ محمد انور، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم شوکت علی کو 01.11.2019 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی، اس سے 1,320,000 روپے، ملزم محمد انور سے 1311,000 روپے اور ملزم خالد اقبال سے 380,000 روپے ریکور کئے گئے۔ ڈی جی نیب لاہور نے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ سال 2018ءکے دوران نیب لاہور کی کاوشوں کی وجہ سے 62 افراد کو مختلف احتساب عدالتوں نے این اے او 1999 کی دفعہ 25 (بی) کے تحت سزا سنائی۔ خالد پرویز، جونیئر کلرک، ایل ڈی اے اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم احمد خان کو 06.01.2018 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا، اس سے 916,667 روپے اور ملزم عباس علی سے 83,333 روپے ریکور کئے گئے۔ سید نیاز حسین شاہ اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم شیر عباس کو 16.01.2018 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا، اس سے 600,000 روپے ریکور کئے گئے۔ بدر رشید سابق سیکرٹری خزانہ، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ایمپلائز کوآپریٹو ہاو ¿سنگ سوسائٹی کے عہدیداران، لینڈ ٹھیکیداروں، زمین کے مالکان و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم محمد علی کو 03.01.2018 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی، اس سے 16,98,329 روپے، ملزم محمد یاسین سے 777,090 روپے اور ملزم میجر (ر) گل نواز جنجوعہ سے 171, 491 روپے ریکور کئے گئے۔ خالد محمود چڈا، سی ای او پی آئی ڈی سی، محمد محسن سید، سابق ایم ڈی نیشنل انڈسٹریل پارکس ڈویلپمنٹ (این آئی پی)، محمد زبیر اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم احمد بلال چیمہ کو 09.02.2018 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی، اس سے 2,860, 704 روپے ریکور کئے گئے۔ محمد انور، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے ، ایل ڈی اے کے افسران/عہدیدار اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم انور الحق کو 27.01.2018 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا ، ملزم سے 2172,000 روپے، ملزم محمد سلیم سے 416,500 روپے، ملزم احمد خان وٹو سے 1,000,000 روپے، ملزم عباس علی سے 94,500 روپے اور ملزم جاوید اقبال سے 583, 334 روپے ریکور کئے گئے۔ محمد سلیم، ایل ڈی اے کے افسران / عہدیدار اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم احمد خان کو 06.10.2018 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی، اس سے 5564,420 روپے اور ملزم عباس علی سے 1923,070 روپے ریکور کئے گئے۔ لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر آفس، صوبائی ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ، پنجاب، لاہور اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم ملک محمد طفضل کو 06.01.2018 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی، اس سے 3428,996 روپے ریکور کئے گئے۔ میاں رو ¿ف سابق ایل اے سی، لاہور اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم محمد علی کو 28.03.2018 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا، اس سے 12,164,978 روپے، ملزم غلام مصطفیٰ سے 4,509,416 روپے اور ملزم محمد نسیم سے 2213,900 روپے ریکور کئے گئے۔ عامر مسعود خان ڈپٹی منیجر، عبدالباسط قریشی، منیجر، محمد شفیق، سیلز آفیسر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان لاہور اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم ملک تنویر حسین کو 14.03.2018 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی، اس سے 2110,171 روپے ریکور کئے گئے۔ ملک غلام اصغر اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم نبیل احمد کو احتساب عدالت نے 17.05.2018 کو سزا سنائی، اس سے 360,000 روپے ریکور کئے گئے۔ میسرز ایم این ایم موٹر سائیکل پرائیویٹ لمیٹڈ کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم عرفان بشیر کو 23.05.2018 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا تھا، اس سے 1328,827 روپے، ملزم حسیب احمد سے 3788,378 روپے، جمیل فریدی سے 1893,281 روپے اور ملزم عبدالمجید سے 1239,763 روپے ریکور کئے گئے۔ محمد سلیم، ایل ڈی اے کے افسران/عہدیدار اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم خالد پرویز کو 16.04.2018 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی، اس سے 300,3000 روپے ریکور کئے گئے۔ مینجمنٹ/آفیسرز، لاہور پارکنگ کمپنی (ایل پی سی) کے عہدیداروں اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم محمد فیصل احد کو 22.05.2018 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا تھا، اس سے 62500,000 روپے، ملزم فیضان ولی سے 8750,000 روپے اور ملزم سعد رفیق سے 8750,000 روپے ریکور کئے گئے۔ میاں رو ¿ف سابق ایل اے سی، لاہور اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم میاں سفیان یعقوب کو 12.06.2018 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا تھا، اس سے 2756,388 روپے ریکور کئے گئے۔ ہوم لینڈ رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈنگ کے مالک ندیم احمد اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم شہاب حسین کو 14.06.2018 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا تھا، اس سے 39,000,000 روپے اور ملزم طارق محمود شیخ سے 49,000,00 روپے ریکور کئے گئے۔ طلعت محمود ضلع گجرات اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم طلعت محمود کو 8.05.2018 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا تھا، اس سے 3,765,200 روپے اور ملزم نعمان نواز سے 3765,200 روپے ریکور کئے گئے۔ خالد اقبال اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم خالد اقبال کو احتساب عدالت نے 17.08.2018 کو جرمانے میں مجرم قرار دیا تھا، اس سے 2,000,000 روپے ریکور کئے گئے۔ ایم/ایس ایم این ایم موٹرسائیکل پرائیوٹ لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم محمد جہانگیر اور عتیق احمد کو 20.08.2018 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا تھا، اس سے 3019,019 روپے، ملزم محمد فیصل سے 1619800، ملزم شاہد محمود سے 825,825 روپے، ملزم ملزم نعیم خالد سے 3708,250 روپے، ملزم غضنفر علی سے 5751,200 روپے، ملزم محمد آصف حمید سے 2199,925 روپے برآمد کئے گئے۔ محمد اشرف، محمد زبیر، سوریا، صفیہ، رضیہ، مینجمنٹ آف اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کوآپریٹو ہاو ¿سنگ سوسائٹی، محکمہ ریونیو کے عہدیداران اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم محمد اشرف علی کو 18.08.2018 کو احتساب عدالت نے سزا سنائی، اس سے 17395, 844 روپے ریکور کئے گئے۔ محمد گلزار، عمران مقصود اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم محمد گلزار کو 21.07.2018 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا تھا، اس سے 19,000,00 روپے، ملزم عمران مقصود سے 600,00 روپے ریکور کئے گئے۔ محمد سلیم، ایل ڈی اے کے افسران/عہدیداران اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم خالد اقبال کو 06.08.2018 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا تھا، اس سے 4252,960 روپے ریکور کئے گئے۔ نذر محمد، نعیم احمد، ندیم احمد، ملک لیاقت علی، محمد شہزاد، فیروزپور سٹی ہاو ¿سنگ سکیم، لاہور اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم ندیم احمد و دیگر کو 11.09.2018 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا، اس سے 740,786,242 روپے، ملزم نذر محمد سے 740, 786,242 روپے برآمد کئے گئے۔ ندیم احمد ہوم لینڈ رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈنگ کے مالک اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم مدثر شہزاد کو 23.07.2018 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا تھا، اس سے 80,000,000 روپے، ملزم تاثیر حسین سے 80,000,000 روپے اور ملزم فرمائش علی سے 21,670,000 روپے برآمد کئے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، پنجاب کے افسران/عہدیداروں اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم مشتاق علی شاہد کو احتساب عدالت نے 17.08.2018 کو سزا سنائی، اس سے 62,000,00 روپے ریکور کئے گئے۔ ہوم لینڈ رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈنگ کے مالک ندیم احمد اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم نوید اعظم کو 09.08.2018 کو احتساب عدالت نے مجرم قرار دیا، اس سے 58,000,00 روپے ریکور کئے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہا۔

Leave a reply