چیئرمین نیب ویڈیو سیکنڈل، مسلم لیگ ن تقسیم ہو گئی، پہلے ذاتی معاملہ کہا پھر یوٹرن لے لیا

0
31

چیئرمین نیب کے ویڈیو سیکنڈل کے حوالہ سے مسلم لیگ ن تقسیم ہو گئی، اختلافات سامنے آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوز ون نے چئیرمین نیب کے حوالہ سے خاتون سے گفتگو کی ویڈیو چلائی جس پر نیب نے تردید جاری کی بعد ازاں نیوز ون نے بھی معذرت کر لی، اس ویڈیو کو لے کر مسلم لیگ ن کے صدر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب سے متعلق اپنے موقف کا اظہار ہر فورم پر کریں گے، اپنے سیاسی بیانیے پر قائم ہیں مگر ن لیگ کا کسی کی ذاتی زندگی سے کوئی لینا دینا نہیں۔

اس کے اگلے روز مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے فورم کے ذریعےاس معاملے پرتحقیقات ہونی چاہیے،چیئرمین نیب پردباؤ ڈالا جارہا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف کارروائی کی جائے،چیئرمین نیب پردباؤ ڈالا جارہا ہے کہ حکومت کے اتحادیوں کی کرپشن چھپائی جائے یہ مسئلہ انتہائی سنگین اورسنجیدہ ہے اس میں چیئرمین نیب اوران کے ادارے کوملوث کیا گیا ہے، شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ عمران خان، چیئرمین نیب دونوں کوحق حاصل ہےکہ اپنی بےگناہی ثابت کریں ،جب تک جرم ثابت نہیں ہوتا اس وقت بندہ معصوم ہوتا ہے ،پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کی تشکیل کیلیے پیرکوخواجہ آصف ایوان میں تحریک پیش کرینگے، قومی اسمبلی کےرول244بی کےتحت پارلیمان کی خصوصی کمیٹی بنائی جائے،ہم چاہتے ہیں کہ چیئرمین نیب کو بھی انصاف ملے اوروزیراعظم کوبھی،آج جن پرالزام لگاجس نے لگایا وہ شخص بھی اپنے حقائق کمیٹی میں رکھے،

شاہ خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے بعد شہباز شریف نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں کہا کہ چئیرمین نیب کےگزشتہ روزواقعہ پرکل رات میں بہت واضح موقف دے چکا ہوں۔اس معاملے میں وزیراعظم کےدوست کے چینل سےویڈیو نشر ہونے کے نئے انکشافات کی روشنی میں ہمارا مطالبہ ہے کہ ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو وزیراعظم اور چئیرمین نیب سے اِن سوالوں کے جواب لے اورحقائق عوام کےسامنے لائے

Leave a reply