چیئرمین نادرا کی وزیراعظم سے ملاقات، ریلیف فنڈ میں کتنے کروڑ کا پیش کیا چیک؟

0
72

چیئرمین نادرا کی وزیراعظم سے ملاقات، ریلیف فنڈ میں کتنے کروڑ کا پیش کیا چیک؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے،

ملاقات میں چیئرمین نادرا نے وزیراعظم عمران خان کو کرونا ریلیف فنڈ کے لئے پا نچ کروڑروپے کا چیک ادارے کے ملازمین کی جانب سے پیش کیا،وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے نادرا ملازمین کے جذبے کو سراہا۔

قبل ازیں آج ہی وزیراعظم عمران خان سے معروف مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری کی ملاقات ہوئی ہے

طیبہ خانم بخاری نے 50لاکھ روپے کا چیک کورونا ریلیف فنڈ کےلیے پیش کیا،وزیر اعظم عمران خان نے مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری کے جذبے کو سراہا، اس موقع پر خانم طیبہ بخاری نے کورونا ریلیف مہم کے لیے فنڈ ریزنگ کے عزم کا اظہار بھی کیا.

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف فنڈ کا اعلان کر رکھا ہے،دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی ملاقات ہوئی تھی

کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

ہائر پاکستان کی جانب سے 2 لاکھ ماسک وزیر اعظم عمرا ن خان کو پیش کئے گئے،زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک وزیر اعظم کو پیش کر دیا گیا،

پشاور زلمی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے ایک چارٹر طیارہ میڈیکل آلات لے کر پاکستان پہنچے گا،وزیر اعظم عمران خان نے ہائر اور زلمی فاؤنڈیشن کی خدمت کے جذبے کی تعریف کی.

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وباء کیخلاف قومی مدافعت میں معاونت کیلئے "وزیراعظم کا کرونا ریلیف فنڈ-2020” قائم کردیا گیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ سب اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال ممکن ہوسکے جنہیں بندشوں (لاک ڈاؤن) نے افلاس کے کنارے لاکھڑا کیا ہے

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے قابل ٹیکس عطیات نیشنل بنک آف پاکستان کی کراچی میں قائم مرکزی شاخ میں موجود اکاؤنٹ نمبر: "786 786 4162” پر بجھوائیں۔

Leave a reply