چیئرمین نیب سے قطری سفیر کی ملاقات،کیا ہوئی بات ؟

0
35

چیئرمین نیب سے قطری سفیر کی ملاقات،کیا ہوئی بات ؟

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال سے پاکستان میں قطر کے سفیر شیخ سعود عبد الرحمن الثانی نے جمعہ کونیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی اورقطر اور پاکستان کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر عملدرآمد کے امکان پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان میں قطر کے سفیر شیخ سعود عبد الرحمن الثانی مخصوص طریقہ کار کے ذریعے مفاہمت کی یادداشت ضروری کارروائی کیلئے بھیجیں گے۔

قطر کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ نیب کے افسران ،عہدیداروں کو قطر کے اہم اداروں بالخصوص رول آف لاءاینڈ اینٹی کرپشن سنٹر قطر میں تربیت کی سہولت فراہم کرنے پر غور کیا جائے گا۔

حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے قطر کے سفیر کی طرف سے قطر اور پاکستان کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئےکی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔ ۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے شیخ سعود عبد الرحمن الثانی کوپاکستان سے بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر کی گرفتاری کے لئے قابل ذکر کوششوں اور لوٹی ہوئی رقم کی بازیابی اور اسے قومی خزانے میں جمع کرنے کے لئے نیب کی قومی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا ۔

نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

چیئرمین نیب پر دفتر میں خاتون کو جنسی حراساں کرنے کے الزام کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئیں؟ رانا ثناء اللہ

نیب کیسز کے بعد ویسے بھی بندہ غریب ہوجاتا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی

سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا دیگر ادارے بند کردیں؟ سلیم مانڈوی والا

نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دورمیں2018 سے لے کر 2020 تک 487 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں جومجموعی طور پر 68.8 فیصد سزا کے تناسب کے ساتھ دیگر اینٹی کرپشن کے اداروں کے مقابلے میں قابل ذکر کامیابی ہے۔ نیب بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن (یو این سی اے سی) کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے کیونکہ پاکستان نے توثیق کی ہے اور اس پر دستخط کئے ہیں۔ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے۔

وفاقی کابینہ سے مشاورت کے ساتھ ہی سینیٹ انتخابات شوآف ہینڈسےکرانے کا فیصلہ ہوگیا

استعفے منظور کرنے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

نیب سارک ممالک کے لئے رول ماڈل سمجھا جاتا ہے۔ نیب کی انسداد بدعنوانی کی کوششوں کا اعتراف ورلڈ اکنامک فورم ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان ، گلوبل پیس کینیڈا ، مشال پاکستان اور پلڈاٹ نے کیا ہے۔ گیلانی اور گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد لوگوں نے نیب پر اعتماد ظاہر کیا ہے جو کہ حوصلہ افزا ہے۔

 

پاکستان میں قطر کے سفیر شیخ سعود عبد الرحمن الثانی نے پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے لئے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی متحرک قیادت میں پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمے کو قومی فرض سمجھ کرکرپشن فری پاکستان کے لئے ٹھوس کوششوں اور نیب کی عمدہ کارکردگی کی تعریف کی

وفاقی کابینہ سے مشاورت کے ساتھ ہی سینیٹ انتخابات شوآف ہینڈسےکرانے کا فیصلہ ہوگیا

استعفے منظور کرنے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

Leave a reply