اسلام آباد: چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کے لیے ایک ماہ کا نوٹس دیدیا ہے، چیئرمین این آئی آر سی نے معاہدے کی منسوخی کے لیے صدر کو بذریعہ سیکریٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز نوٹس بھجوا دیا۔
باغی ٹی وی: جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کی سربراہی چھوڑنے کے لیے نوٹس دیتے ہوئے لکھا کہ بدقسمتی سے کچھ حالات کے پیش نظر وہ اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتےیہ ذمہ داری ملنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، تین ماہ کے دوران کارکنوں کو تیز ترین انصاف فراہم کرنے کی پوری کوشش کی، یہی وجہ ہے کہ این آئی آر سی میں زیر التوا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہوئی۔‘
پشاور نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار
واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کو 2 دسمبر 2024 کو 3 سال کے عرصہ کے لیے چیئرمین این آئی آر سی تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے 4 دسمبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھاشوکت عزیزصدیقی کو 2018میں بطور جج اسلام آباد ہائیکورٹ برطرف کر دیا گیا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے مارچ 2024 میں ان کی برطرفی کو کالعدم قرار دیا تھا۔