میرے پاکستانیوں کا خیال ضرور رکھنا ، بلاول بھٹوکابرطانوی ہائی کمشنرکوفون

اسلام آباد:میرے پاکستانیوں کا خیال ضرور رکھنا ، بلاول بھٹوکابرطانوی ہائی کمشنرکوفون،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے کرونا سے متاثرہ پاکستانیوں سے تعاون کرنے کی درخواست کی ہے

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کے درمیان کرونا وائرس سے متعلق صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا ، ذرائع کےمطابق کرونا وائرس کے تناظر میں سندھ حکومت نے سب سے پہلے تعلیمی اداروں کے حوالے سے اپنی پالیسیوں کا ذکرکیا

بلاول بھٹونے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا فوری فیصلہ کیا ،یہ بھی کہا جارہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غربت کے خاتمے کے برطانوی پروگرام ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کی جانب سے پاکستان سے تعاون پر بھی شکریہ کا اظہاربھی کیا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہائی کمشنر کی برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کی کاوشوں کو بھی سراہا،برطانوی ہائی کمشنر نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے سندھ حکومت کی بروقت کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیاچیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر میں کرونا وائرس سے زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے عالمی تعاون اور رابطے کی ضرورت پر بھی اتفاق بھی ہوا

Comments are closed.