قاٸمہ کمیٹی بین الصوباٸی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی کو بلا لیا
قومی اسمبلی کی قاٸمہ کمیٹی بین الصوباٸی رابطہ کا نواب شیر وسیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیٸرمین رمیز راجہ اجلاس میں شرکت نہ کر سکے،نماٸندہ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پی سی بی حکام انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں مصروف ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے حکام مصروف ہو تو کمیٹی سیکرٹریٹ کو آگاہ کیا کریں، قاٸمہ کمیٹی نے چیٸرمین پی سی بی کو آٸندہ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ، چیئرمین قائمہ کمیٹی نواب شیر وسیر کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے قاٸمہ کمیٹی کو لاہور مدعو کیا تھا، کمیٹی ارکان کا فیصلہ ہے کہ وہ لاہور نہیں جاٸینگے،
فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے پاکستان میں سربراہ ہارون ملک نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جنوری 2021 میں فیفا نے ہمیں ذمہ داریاں شروع کی ،پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشن میں مسائل ہے، فٹبال فیڈریشن کے ریکارڈ میں بھی مسٸلہ ہے، بوگس کلبوں کے ذریعے الیکشن ہوتے رہے، پورے ملک سے فٹبال کلبوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے،ماضی میں فٹبال کلبوں کی رجسٹریشن 2162رہی ، آن لاٸن 4ہزار کلبوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے،جنوری میں قومی وویمن ٹیم سعودی عرب چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے جا رہی ہے ، مارچ میں پاکستان مینز ٹیم بھوٹان اور نیپال کیساتھ تین ملکی ٹورنامنٹ کھیلے گا ، ہپیرس اولمپکس کوالیفانگ راونڈکیلٸے قومی ٹیمیں شرکت کریں گی ،
وفاقی سیکرٹری بین الصوباٸی رابطہ نے کہا کہ وفاقی وزیر چاہتے ہیں کہ فٹبال فیڈریشن کے الیکشن جلد ہو، چیٸرمین قاٸمہ کمیٹی نے کہا کہ نارملاٸزیشن کمیٹی کو فٹبال فیڈریشن کے الیکشن فوری کروانے چاہیے ، سیکرٹری وزارت آئی پی سی نے کہا کہ ناملاٸزیشن کمیٹی نے مارچ 2023تک الیکشن کروانے کی یقین دہانی کرواٸی ہے ،ہارون ملک نے کہ کہ پیپلز اسٹیڈیم کراچی فٹبال کیلٸے بہترین گراونڈ ہے ، وہاں پندرہ سالوں سے رینجرز بیٹھی ہوٸی ہے ، قاٸمہ کمیٹی نے معاملہ پر سندھ حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا، اور کہا کہ سندھ حکومت پیپلز اسٹیڈیم کراچی کو رینجرز سے خالی کروائے،
چکوال کے علاقہ چوکی بشارت کی حدود میں انسانیت سوز واقع پیش آیا جس نے انسانیت کو شرما کر رکھ دیا۔
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا