چیئرمین ریلویز کا کے سی آر ٹرین پر اورنگی سے سٹی اسٹیشن تک سفر

0
24

چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان گیلانی نے اتوارکوکے سی آر 3 اپ پراورنگی سے کراچی سٹی اسٹیشن تک سفر کیا۔سی ای او ریلویزنثار احمد میمن، ڈی ایس کراچی محمد حنیف گل، پی ڈی کے سی آر امیر محمد دائودپوتہ اور تمام متعلقہ ڈویژنل افسران بھی ان کے ہمراہ ہیں۔چیئرمین ریلویز نے کے سی آر ٹریک اور روزانہ کی آمدنی اور اخراجات پر مختلف سوالات کیئے۔
چیئرمین ریلویز نے پورے ٹریک پر رائٹ آف وے زمین کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور ان کو وہاں سے تجاوزات کے خاتمے کے بارے میں آگہی دی گئی۔چیئرمین ریلویز نے کے سی آر ٹرین کی رفتار بڑھانے کے بارے میں پراجکٹ ڈائرکٹر کے سی آر امیر محمد دائودپوتہ سے سوال کیا جس پر پراجکٹ ڈائرکٹر نے کہا کہ کے سی آر بحالی مختلف مرحلوں میں کی جارہی ہے جن کے مکمل ہونے پر کے سی آر ایک الٹرا ماڈرن سروس کی شکل اختیار کر لے گی۔واضح رہے کہ رواں سال 10 فروری کو اورنگی سے سٹی تک ٹریک بحال ہونے کے بعد چیئرمین ریلویزحبیب الرحمان گیلانی کا یہ کے سی آر پر دوسرا سفر ہے۔ اس سے قبل چیئرمین ریلویز 18 فروری کو ڈائون میں کراچی سٹی سے اورنگی تک کے سی آر پر سفر کر چکے ہیں۔

Leave a reply