چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن پھر متحد

senate

چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن پھر متحد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا

متحدہ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کے کردار سے ناخوش ہے یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے کردار اور شکایت جمع کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی عرفان صدیقی اور تاج حیدر پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی چیئرمین سینیٹ کی شکایات جمع کرے گی،سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے،آج کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے کردار پر بات ہوئی ہے، چیئرمین سینیٹ کا اپوزیشن کے ساتھ رویہ درست نہیں، چیئرمین سینیٹ بعض ارکان کو بولنے کا موقع نہیں دیتے اور غصہ بھی ہوجاتے ہیں، چیئرمین والے معاملے کو ایک میمورنڈم کی شکل میں فائنل کریں گے،

قبل ازیں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی علالت کے باعث چل بسیں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں چیئرمین سینیٹ کی دادی کی نماز جنازہ آج آبائی شہر دالبندین میں ادا کی جائے گی ،وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت کرے اور درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی

قبل ازیں ڈپٹی چیئرمین کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا پیپلز پارٹی سینیٹر بہرہ مند تنگی نے نقطہ اعتراض پر بات کرنے کا مطالبہ کیا بہرہ مند تنگی نے ڈپٹی چیئرمین سے متعدد بار مائیک دینے پر اصرارکیا ڈپٹی چیئرمین نے بہرہ مند تنگی کو بولنے سے روک دیا ،مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ آج ایجنڈا لمبا ہے آپ کو بعد میں موقع دیا جائے گا، سینیٹر دنیش کمار نے پبلک فنانس منیجمنٹ ترمیمی بل 2021 پیش کردیا،وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ یہ بل بجٹ کے قریب لایا جائے تو بہتر ہے، دنیش کمار نے کہا کہ حکومت کے ہر بل پر آنکھ بند کرکے ووٹ دیتے ہیں بل کو قائمہ کمیٹی کو بھیجا جائے، ڈپٹی چیئرمین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا

سینیٹر فاروق نائیک کی پیش کردہ گارڈین اور وارڈز ترمیمی بل سینیٹ میں منظور کر لیا گیا،وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ بل پر اسلامی نظریاتی کونسل نے تجاویز دی ہیں ، انھیں مد نظر رکھا جائے اسلامی نظریاتی کونسل میں تمام مکاتب فکر کے علماء موجود ہیں، سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ یہ قانون انگریز نے بنایا تھا،ترمیم کے تحت ماں کو بچے کی کسٹڈی کا حق دے رہے ہیں ،بچی16 سال تک اور بچہ 7سال کی عمر تک ماں کے پاس رہے گا اسلام میں کہیں نہیں لکھا کہ ماں کی کسٹڈی کب تک ہوگی

ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر سینیٹ میں تحریک التوا جمع کروا دی گئی ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنانا تشویشناک ہے،سینیٹ کی معمول کی کارروائی معطل کرکے حالیہ واقعات پر بحث کی جائے،

یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان نے جاری کیا کشمیریوں کیلئے خصوصی پیغام

یوم یکجہتی کشمیر، سینیٹ کا ایک اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ

سینیٹ اجلاس،ہندو خاتون رکن نے کی صدارت ،کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور

Comments are closed.