چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چارسدہ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ملک انور تاج نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کرتے ہوئے محمد صادق سنجرانی کو ایوان بالاء کا دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے جس احسن طریقے سے ایوان بالاء کے تقدس کو بلند کیا ہے وہ قابل ستائش ہے اور اُمید ہے کہ اس تسلسل کو مزید جاری رکھا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت فروغ پا رہی ہے اور ملکی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل انتہائی اہم ہے۔ بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تا کہ عام لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کی جا سکے۔ چیئرمین سینیٹ نے معزز مہمان کو شیلڈ پیش کی۔ ملک انور تاج نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی سے بھی ملاقات کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین کو مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈپٹی چیئرمین نے ملک انور تاج کو شیلڈ بھی پیش کی۔