چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چوہدری برادران کوملنے پہنچ گئے

0
34
چیئرمین-سینیٹ-صادق-سنجرانی-چوہدری-برادران-کوملنے-پہنچ-گئے #Baaghi

لاہور:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چوہدری برادران کوملنے پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اچانک چوہدری برادران کے گھر پہنچ گئے اوراس ملاقات میں اہم گفتگو بھی ہوئی

اس موقع پر صادق سنجرانی نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر ترقی کا سفر جاری ہے،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اس موقع پر کہا کہ سب کو ساتھ لے کر قانون سازی کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل کرنا احسن اقدام ہے، صادق سنجرانی

چوہدری برادران سے ملاقات کے دوران صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ حکومتی و اپوزیشن نمائندوں میں اعتدال رکھ کر بجٹ پاس کروانا قابل ستائش ہے

صادق سنجرانی نے کہا کہ جس طرح چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی کو چلا رہے ہیں یہ بھی ایک اعزاز کی بات ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کو احسن انداز میں چلانا خوش آئند ہے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعظم اور ق لیگ کی کاوشوں سے پنجاب ترقی کی منازل طے کر رہاہے،

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی،صادق سنجرانی نے پرویزالہیٰ کومونس الہیٰ کے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے پر مبارکباد دی

Leave a reply