چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سی پیک سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کیلئے سینیٹر نامزد کر دیے

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کی مشاورت سے سی پیک سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کیلئے سینیٹر نامزد کر دیئے ہیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں سی پیک سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں نامزد کئے گئے سینیٹرز میں چوہدری تنویر خان، میر کبیر احمد محمد شاہی، شیری رحمان، احمد خان، ڈاکٹر شہزاد وسیم، خوش بخت شجاعت اور ہلال الرحمن شامل ہیں۔
محمد صادق سنجرانی نے ان ناموں کی منظوری قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کی مشاورت سے دی ہے. چی