کشمیرپرپاکستان اورچین کا موقف یکساں، چیئرمین سینیٹ سے چینی سفیر کی ملاقات

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے چین کے پاکستان میں سفیریوجینگ نے ملاقات کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں کشمیرسمیت خطے کی موجودہ صورتحال اور دو طرفہ امور پر گفتگو کی گئی.

اسلام آباد، کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ دفتر کے باہراحتجاج

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ کشمیرپرپاکستان اورچین کا موقف یکساں ہے،بھارت کو کسی طورپرخطے کا تھانیدار نہیں بننے دیں گے، کشمیرکی حیثیت کوتبدیل کرنےکےبھارتی فیصلےکی دنیامذمت کررہی ہے،پاکستان اورچین کے تعلقات تاریخ کی ہرآزمائش پرپورےاترے ہیں

حریت کی اپیل، کشمیریوں کا آج جمعہ کو کرفیو توڑنے کا اعلان

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان دیرینہ اور بے مثال دوست ہے،خطےمیں ہرقسم کی جارحیت،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں ،پاکستان اورچین مقبوضہ کشمیرکےحوالے سے اپنےاصولی موقف پرقائم ہیں ،سی پیک کےتحت جاری منصوبوں پرکام میں مزیدتیزی لائی جائےگی،

کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

Comments are closed.