چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،کشمیر کی صورتحال سے کیا آگاہ

0
66

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں سفیر کو آگاہ کیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ کشمیر میں پچھلے 53دن سے کرفیو نافذ ہے،مقبوضہ وادی کو اوپن جیل بنا دیا گیا ہے، کرفیو کے باعث انسانی بحران کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے،دنیا اسے ایک انسانی مسئلہ سمجھ کر اپنا کر دار ادا کرے،

کشمیر،کرفیو کا 54 واں روز،آج جمعہ کو کرفیو توڑ کر سرینگر کے لالچوک پہنچنے کا اعلان

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ پرتگال مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم وجبررکوانے کے لئے اپنا کردارادا کرے ،چیئرمین سینیٹ نےپرتگال کی فٹبال کے کھیل کے فروغ کیلئے کوششوں کو سراہا،

 

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 54 واں روز ہو چکا ہے، بھارت سرکار نے کشمیر میں کرفیو لگا کر وادی کو جیل خانہ بنایا ہوا ہے، کشمیری گھروں میں محصور ہیں اور ضروریات زندگی کو ترس رہے ہیں، بھارتی فوج کشمیر کے چپے چپے پر تعینات ہے ،احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

یوتھ لیگ نے آج جمعہ کو کرفیو توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی عزت اور شناخت کی خاطر سرینگر کے لالچوک پہنچیں ،یوتھ لیگ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز تقسیم کئے گئے جن میں اپیل کی گئی کہ کشمیری کرفیو توڑیں اور جمعہ کو گھروں سے باہر نکلیں.

Leave a reply