چیئرمین واپڈاکا دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ،قوم کو خوشخبری سنادی

5 سال قبل
تحریر کَردَہ

لاہور۔

لاہور:چیئرمین واپڈاکا دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ،قوم کو خوشخبری سنادی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ترقی میں انقلاب برپا کرنےوالے اہم منصوبے کے اہم ذمہ دارنگران چیئرمین واپڈا نےدیا میر بھاشا ڈیم کے حوالے سے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہےکہ دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ پرپیش رفت تیزی سے جاری ہے۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ)کا دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کے دوران اہم مقامات کے پھر بھی پہنچے ، اس دوران چیئرمین واپڈا نے کنٹریکٹر کی سائٹ پر بروقت موبلائزیشن یقینی بنانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ) نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ دیا مر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا بروقت آغاز پہلی ترجیح ہے،دیا مر بھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 81 لاکھ ایکڑ فٹ، بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ ہے،

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ) نے کہا ہےکہ دیا مر بھاشا ڈیم ملکی اقتصادیات کے استحکام، لوگوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،دیا مر بھاشا ڈیم کی بدولت روز گار کے 16ہزار 500مواقع پیدا ہوں گے،

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ) نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مختلف سکیموں پر 78 ارب 50کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے،اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت پراجیکٹ ایریا میں 44مختلف سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں،چلاس کیڈٹ کالج اورتھک پن بجلی گھر تکمیل کے قریب ہیں۔ معیاری تعلیم اور بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی

Latest from پاکستان