چئرمین ایف بی آر کی تبدیلی، پاکستان بار کونسل نے بڑا اعلان کر دیا

0
26

چئرمین ایف بی آر کی تبدیلی، پاکستان بار کونسل نے بڑا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کی اچانک تبدیلی پر پاکستان بار کونسل بھی میدان میں آ گئی، پاکستان بارکونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ تبدیلی حیران کن ہے ،حکومت چیئرپرسن ایف بی آر کو ہٹانے کا فیصلہ فوری واپس لے اور گریڈ 22 کے غیر جانبدار افسر کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرے ،

اعلامیہ میں مزیدکہا گیا ہے کہ ایسے وقت میں چیئرمین ایف بی آر کو تبدیل کیا گیا جب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ہائی پروفائل مقدمہ اس ادارے کو بھیجا گیا، بظاہر یہ فیصلہ تحقیقات پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے ،چیئرمین ایف بی آر کو ایسے وقت میں ہٹانا اور مستقل چیئرمین تعینات نہ کرنا حکومتی بدنیتی ہے ، یوں لگتا ہے جیسے حکومت ایف بی آر کی تحقیقات پر اثرانداز ہونا چاہتی ہے ،

بار کونسل نے اپنے اعلامیہ میں مزید کہا کہ حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں غیر جانبدار نہ رہ کر توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی ہے ، ایک غیر جانبدار چیئرمین ایف بی آر کی تقرری سے معاملے کی درست تحقیقات ممکن ہو سکتی ہیں،اگر غیر جانبدار چیئرمین ایف بی آر کا تقرر نہ کیا گیا تو بار کونسل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی رپورٹ کو تسلیم نہیں کرے گی اور حکومت کے اس اقدام کی شدید مزاحمت کی جائے گی۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر مقدمات ہیں، خورشید شاہ کا دعویٰ

شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی گئی.

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین ایف بی آر کو تبدیل کرکے محمد جاوید غنی کو تعینات کیا گیا تھا جوتحریک انصاف کی دوسالہ حکومت میں پانچویں تبدیلی ہے ،

چیئرمین ایف بی آر کو ایک بار پھر تبدیل کر دیا

Leave a reply