ایران سے پاکستان اسمگل ہونے والی چکوروں کے واشنگٹن میں تذکرے

0
33

کوئٹہ :ایران سے پاکستان اسمگل ہونے والی چکوروں کے واشنگٹن میں تذکرے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے ایران سے اسمگل کیے جانے والے 1800 سے زائد چکور پکڑلیے۔تفصیلات کے مطابق پنجروں میں بند چکوروں کو تفتان سرحد پر تحویل میں لیا گیا، اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پکڑے گئے چکور محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے حوالے کردیئے گئے، پکڑے گئے چکوروں میں سینکڑوں چکور سردی کی وجہ سے مرگئے، باقی بچنے والے 1600 چکوروں کو میڈیکل چیک اپ کے لیے کوئٹہ بھجوایا گیا۔

دوسری طرف ان خوبصورت چکوروں کی خبریں واشنگٹن کے بعض اخباروں نے شہ سرخیوں کےساتھ لگائی ہیں، یادرہےکہ ایران سے پاکستان کے بارڈرپربڑی مقدارمیں اسمگلنگ ہوتی ہے، جس کا پاکستان کو سالانہ اربوں روپے نقصان ہوتا ہے،جبکہ مذکورہ چکور ایرانی شہر مشہد سے لائے گئے تھے۔

Leave a reply