چکوال،مدرسے کے دو اساتذہ کی 15 طلبا کے ساتھ بدفعلی
پنجاب کے شہر چکوال میں ایک دینی مدرسے میں دو اساتذہ نے ملکر 15 طلبا کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا
مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا مدرسہ میں زیر تعلیم تھا، دو اساتذہ ذیشان اور انیس نے میرے بیٹے سمیت 15 طلبا کے ساتھ زیادتی کی، اور انہیں خاموش رہنے کی دھمکی دی، زیادتی کا نشانہ بننے والے طلباء کی عمریں 12اور14سال بتائی جاتی ہیں۔ملزمان چاقو سے ڈراتے اور جسم پر Z کانشان بناتے تھے۔صدر پولیس نے مستنیر سلطان ولد نذر محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے ملزم انیس کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مدرسے کے استاد زیادتی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے اور انکے جسموںپر چھریوں سے نشانات بناتے تھے،دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈی پی او چکوال کے مطابق ایک ملزم کو میانوالی جبکہ دوسرے کو جاتلی سے گرفتار کیا گیا ہے
مدرسے میں زیادتی کے واقعہ کی خبر اسوقت سامنے آئی جب ڈی پی او چکوال کی کھلی کچہری میں متاثرہ بچے کے والد اور چچا نے ڈی پی او کو زیادتی بارے بتایا،ڈی پی او خود مدرسہ گئے اور طلبا سے ملاقات کی،ڈی پی او چکوال کے مطابق متاثرہ طلبا کا ڈی ایچ کیو میں طبی معائنہ کیا گیا،زیادتی کے واقعات تین سے چار ہفتوں کے مابین ہوئے،
جب جامعہ المصطفیٰ چوآ چوک چکوال کے منتظمین سے رابطہ کیا گیا تو منتظم اعلیٰ محمد نوید حیدری نے بتایا کہ جس قسم کے الزامات کا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے اس میں سرے سے کوئی حقیقت نہیں،اس موقع پر منتظم محمد ضیاء الحق گولڑوی اور مسعود احمد شاکر بھی موجود تھے،محمد نوید حیدری نے بتایا کہ ادارہ میں بچوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر فول پروف انتظامات بروئے کار لائے گئے ہیں،رواں ماہ کے اوائل میں چند بچوں نے دورانِ کلاس دو اساتذہ کی جانب سے جسمانی تشدد کی شکایت کی جو سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی ثابت ہوئی،جس پر ہم نے بچوں کے والدین کو مدرسہ میں بلا کر تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور دونوں اساتذہ قاری ذیشان اور قاری انیس کو مورخہ 11 نومبر کو ہی ادارہ سے فارغ کردیا گیا تھا جس پر طلباء کے والدین نے اطمینان کا اظہار بھی کیا تھا،انہوں نے کہا کہ ادارہ کی انتظامیہ کی تمام تر ہمدردیاں طلباء اور ان کے والدین کے ساتھ ہیں اور اس ضمن میں حقائق کو سامنے لانے کیلئے چکوال پولیس مصروف عمل ہے اور مدرسہ کی انتظامیہ بھی چکوال پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کررہی ہے اور ہمیں پختہ یقین ہے کہ سچ سامنے آئے گا اور مدرسہ کے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈہ خود ہی دم توڑ جائے گا۔
محمد نوید حیدری نے کہا کہ ہماری ذاتی انکوائری کے مطابق جس قسم کے الزامات مدرسہ کے اساتذہ پر لگائے جارہے ہیں ان میں ذرہ بھی حقیقت نہیں لیکن چونکہ ابھی قانونی مراحل جاری ہیں جس کے بعد ایک بھرپور پریس کانفرنس میں تمام تر حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔
چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی
ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار
پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار
10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
واضح رہے کہ فروری 2020 میں چکوال کی تحصیل تلہ گنگ میں بھی اس طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا،جہاں ایک امام مسجد نے دینی تعلیم حاصل کرنیوالی بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد بچیوں نے مدرسے جانا چھوڑ دیا تھا،واقعہ کے چار مقدمے درج کئے گئے تھے، درج ایف آئی آر میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میرا ایک بیٹا اور 5 بیٹیاں ہیں جامع مسجد ڈھوک پھلاڑی میں مولوی سلطان خان ولد حافظ شیر محمد جو کہ امام مسجد تھا کے پاس قرآن مجید اور دینی تعلیم پڑھنے جاتی تھی،ایک دن مولوی سلطان میری بیٹی کو مسجد سے ملحقہ کمرے میں لے کر گیا، زیادتی کی ویڈیو بنائی، جس کے بعد سے میری بیٹی نے پڑھنے چھوڑدیا
تھانہ ٹمن کے علاقہ ڈھوک پھلاڑی میں یہ واقعہ پیش آیا، پولیس کے مطابق زیادتی کا واقعہ 8 ماہ پرانا ہے ملزم حسن شہزاد بچوں کو ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ دونوں ملزمان بچوں کو دینی تعلیم پڑھاتے تھے۔کاروائی بچے اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو سامنے آنے پر کی گئی،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا
سفاک ملزم مسجد کے ساتھ رہائشی کمرے میں لے جا کر معصوم بچیوں اور بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتا جبکہ دوسرا نائب امام حسن شہزاد ویڈیو بناتا ۔ملزمان کی آپس میں چپقلش ہونے کے بعد جب ویڈیو منظر عام پر آئیں تو علاقہ میں سخت غم و غصے کی لہر دوڑ گئی
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
معروف مدرسے کے مہتمم کی طالب علم کے ساتھ زیادتی
ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا
لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت
خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار
واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا
گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں
پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل
دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟