چکوال مدرسہ زیادتی کیس، دونوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

chakwal

چکوال میں مدرسے کے طلبا سے زیادتی کا کیس،ملزموں کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کردیاگیا

پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے دونوں‌ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، عدالت نے ملزمان کو دو روز بعد پیش کرنے کی ہدایت کر دی،ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ‌مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا تھا، دوسری جانب چکوال میں مدرسے کے 5 طلباء کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے،متاثرہ 6 طلباءنے میڈیکل کروایا ہے جبکہ 9 طلباء کے والدین نے میڈیکل کروانے سے انکار کردیا ہے۔

ڈی پی او چکوال نے ایک ایک بچے کاخود انٹرویو کیا،68 بچوں میں سے 15 کے ساتھ زیادتی سامنے آئی،مجرمان 2 ماہ پہلے مدرسے میں 25 ہزار ماہوار پر لگے تھے،دونوں کی عمر18 اور23 سال ہے،

قبل ازیں نگران وزیر اعلی پنجاب نے چکوال میں متاثرہ بچوں سے ملاقات کی ، اس موقع پر انہوں نے کہا چکوال واقعہ کی وجہ سے شرمند ہ بھی ہیں اور افسوس بھی بہت ہے۔ایک مدرسہ میں ہونے والے واقعہ کی وجہ سے سب کو برا نہیں کہا جاسکتا۔ ایک ہی مدرسہ کے چند افراد کی وجہ سے اسی مدرسہ کے دیگر لوگوں کو بھی برا نہیں کہہ سکتے۔ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچنے کیلئے جو ممکن ہوسکا کریں گے۔

واضح رہے کہ چکوال مدرسہ زیادتی کیس کے مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا مدرسہ میں زیر تعلیم تھا، دو اساتذہ ذیشان اور انیس نے میرے بیٹے سمیت 15 طلبا کے ساتھ زیادتی کی، اور انہیں خاموش رہنے کی دھمکی دی، زیادتی کا نشانہ بننے والے طلباء کی عمریں 12اور14سال بتائی جاتی ہیں۔ملزمان چاقو سے ڈراتے اور جسم پر Z کانشان بناتے تھےصدر پولیس نے مستنیر سلطان ولد نذر محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے ملزم انیس کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا مدرسے کے استاد زیادتی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے اور انکے جسموں‌پر چھریوں سے نشانات بناتے تھے،دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈی پی او چکوال کے مطابق ایک ملزم کو میانوالی جبکہ دوسرے کو جاتلی سے گرفتار کیا گیا ہے-

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

Comments are closed.