چلو شہداء کے گھر، صدر مملکت کی شہید کیپٹن محمد الحسنین نواز کے گھرآمد
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی شہید کیپٹن محمد الحسنین نواز کے گھرپہنچ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم دفاع و شہداء کے موقع پرصدر مملکت شہید کیپٹن محمد الحسنین نواز کے گھر پہنچ گئے، صدر مملکت عارف علوی نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی
اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پوری قوم شہدا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے،شہداء نے جان کی قربانی دے کر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے ،پوری قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،مادر وطن کی حفاظت کےلیے جان نچھاور کرنا ہماری قوم کا شیوہ ہے،صدر مملکت نے شہید کی بلندی درجات کے لیے دعا کی
کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان
یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ہوئی،
مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگارشہدا پرحاضری دی، آرمی چیف نےیادگارشہدا پرپھول رکھے، اورفاتحہ خوانی کی.
یوم دفاع کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، تقریب میں شہداء کے اہلخانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی. آرمی چیف نے وطن کیلئے جاں نثار کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے
"اسلام آباد"
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی شہید کیپٹن محمد الحسنین نواز کے گھر آمد،صدرمملکت کی شہید کے اہل خانہ سے ملاقات،
پوری قوم شہداء اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے، صدر مملکت
شہداء نے اپنی جان کی قربانی دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، صدر مملکت
/1 pic.twitter.com/HXGt6EVzUq— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) September 6, 2019