چمن بارڈر کھول دیا گیا

0
74

چمن بارڈر کھول دیا گیا
ذرائع کے مطابق 14 جولائی کو چمن کے بارڈر کے ساتھ لگنے والے اہم ضلع اسپین بولدک پر طالبان نے کنڑول حاصل کر لیا تھا اور باب دوستی پر اپنے جھنڈے گاڑ دئیے تھے۔جس کے باعث پاکستان نے باب دوستی کو عارضی طور پر سیل کر کے بڑی تعداد میں سکیورٹی لگا دی تھی۔

لیویز حکام کے مطابق پاکستان میں پھنسے افغان شہریوں کی واپسی کے لیے باب دوستی کے چمن بارڈر کو عارضی طور پر کھول دیا گیا ہے۔ باب دوستی گیٹ صبح 8 سے10 بجے جب کہ شام 4 سے 6 بجے تک کھلا رہے گا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں داخل ہونے کے لیے کورنا سرٹیفیکٹ لازمی ہے اور صرف قانونی دستاویزات رکھنے والے ہی افغان شہریوں کو ملک میں داخل ہونے دیا جائے گا۔حکومت پاکستان کی اس اقدام کی وجہ سے ہزاروں افغا نی شہری جو پاکستان میں پھنس گئے تھے اس سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واپس افغانستان میں داخل ہو گئے۔جبکہ بارڈر پار سے درجنوں پاکستانی بھی پاکستان میں واپس لوٹ آئے اس موقع پر سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں

Leave a reply