چمن دھماکے میں 5 افرادشہید،بلوچستان میں بارشوں کے باعث 10 افراد جاں بحق، امدادی کاروائیاں جاری

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ چمن دھماکے میں 5افراد شہید ہوئے ہیں،

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر عدم استحکام پیدا کرناچاہتے ہیں،پاکستان کے عوام اور ادارے شرپسند عناصر کے عزائم کو ناکام بنائیں گے،

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،پی ڈی ایم اےکو ریلیف سرگرمیوں کیلئےفنڈز جاری کردیئے،بلوچستان میں بارشوں کے باعث 10افراد جاں بحق ہوئے ہیں،بارشوں کے باعث لائیواسٹاک کو بھی نقصان پہنچا،متاثرہ افراد کو بنیادی اشیائے ضروریہ پہنچائی ہیں،بلوچستان میں مزید بارشوں کا امکان ہے،شہری سفر سے گریز کریں،

واضح رہے کہ بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی،درجنوں مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان میں مون سون بارشوں سے تباہ کاری کاسلسلہ جاری ہے. بولان میں بی بی نانی پل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، کوئٹہ سبی شاہراہ بند ہونے سے سندھ اور پنجاب سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے، ندی میں زیادہ پانی ہونے کے باعث پل کی مرمت کا کام شروع نہیں ہوسکا تاہم علاقے میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا کام جاری ہے۔

دوسری طرف بولان میں شدید طغیانی کے باعث گیس سپلائی لائن بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس سے صوبے بھر کے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے جب کہ ایس ایس جی سی حکام کے مطابق صورتحال معمول پر آتے ہی مرمت شروع کر دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ہرنائی کا دورہ کیا، صوبائی وزراء حاجی نورمحمد خان دمڑ, سردار یارمحمد رند,ضیاء لانگو, سلیم کھوسہ,محمد خان لہڑی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون انکے ہمراہ تھے

وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی وزراء ہیلی کاپڑ کے زریعہ ہرنائی پہنچے وزیراعلی کا ہرنائی پہنچنے پر رکن صوبائی اسمبلی محترمہ لیلی ترین, ڈپِٹی کمشنر ہرنائی محمد عظیم جان دمڑ,قبائلی معتبرین نے استقبال کیا ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے وزیراعلی کو بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی

وزیراعلی بلوچستان سیلاب سے متاثرین کی بحالی اور نقصانات ازلہ کرنے کےاعلان وزیراعلی بلوچستان میرجام کمال خان نے سروتی حفاظتی بند ,کلی مرزاء جفاظتی بند کی تعمیراتی کو جلدسے جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی وزیراعلی بلوچستان میرجام کمال خان نے ہرنائی سنجاوی پنجاب قومی شاہراہ پر دو برج(رابطہ پل) تعمیر کرنے کابھی اعلان کیا.

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کےلیے ہرممکن اقدامات کررہی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کاکام جاری ہے ,صوبائی حکومت کی اس مشکل گھڑی میں اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے ضلع ہرنائی کے دیگر اہم اور بنیادی مسائل کے حل کرینگے

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارش کے پانی سے 142 مکانات،3 پل اور 1 ڈیم متاثر ہوا جبکہ کچھی میں 3،ڈیرہ بگٹی ،خضدار میں 2،جھل مگسی میں 136 اور ہرنائی میں 5 مکانات تباہ ہوئے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ خضدار میں ایک ڈیم ٹوٹ گیا جبکہ دالبندین کے دیہی علاقے زیر آب آئے اور خضدار کی دارچیدک کلی میں سیلابی ریلہ لوگوں کے گھروں میں داخل ہوا، جس کے باعث دارچیدک میں 12 سے زائدکچےگھر اور ایک دکان متاثر ہوئی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں تمام نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، امدادی سامان کی تقسیم بھی شروع ہوگئی ہے

بلوچستان میں بارش کے بعد ایف سی بلوچستان ہرحال میں بلوچ عوام کے ساتھ ہے حالیہ بارشوں کی وجہ سے ایف سی اہلکار بارش میں پھنسے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں اور پانی اور ضرورت کی اشیاء بھی فراہم کر رہے ہیں۔

Leave a reply