چمن میں دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد

0
32
opration

پاک فوج نے چمن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اتوار کو دیسی ساختہ بم نصب کرنے سمیت حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے ایک مشتبہ ٹھکانے کو ختم کرنے کیلئے چمن کے علاقے رحمان کہول میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی مسلسل تکنیکی نگرانی اور جاسوسی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی اور سیکیورٹی فورسز کو وہاں بھیجا گیا۔ علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن کے نتیجے میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چمن کے علاقے بوغرہ روڈ میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے کی تلاش کے لیے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا تھاجو چمن کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر فائرنگ کے حالیہ واقعات کے علاوہ آس پاس کے علاقوں میں دیسی ساختہ بم نصب کرنے سے منسلک تھا۔ . جبکہ علاقے کی مسلسل تکنیکی نگرانی اور جاسوسی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی اور سی ٹی ڈی کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کو بھی شامل کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
آئی ایس پی آر کے مطابق نتیجتاً دہشت گرد فرار ہو چکے تھے، اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ بشمول راکٹ، دیسی ساختہ بم اور دیگر لوازمات برآمد کیے گئے تھے علاوہ ازیں کوئٹہ جیسے کچھ شہری علاقوں میں دہشت گردی کی واضح سرگرمی کو روکنے میں مدد ملی ہے۔

Leave a reply