چیمبرز کیوں توڑے، وکلاء نے عدالتیں بند کروا دیں، چیف جسٹس بلاک پر پتھراؤ،ویڈیو وائرل

چیمبرز کیوں توڑے، وکلاء نے عدالتیں بند کروا دیں، چیف جسٹس بلاک پر پتھراؤ،ویڈیو وائرل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وکلا نے اسلام آباد کی ضلع کچہری میں تمام عدالتیں بند کرادیں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمات کی کارروائی روک دی گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں تمام سائلین کا داخلہ بھی بند کر دیا گیااسلام آباد ہائیکورٹ کی سروس روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی

جسٹس محسن اختر کیانی عدالت سے باہر آئے اور احتجاج کرنے والے وکلا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد کے چیمبرسےساتھیوں کونکالیں تاکہ بات ہوسکے،اگر وکلا کو لگتا ہے ان سے زیادتی ہوئی تو بیٹھ کرہمیں بتائیں،

اسلام آباد کچہری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران چیمبرز گرانے کے خلاف وکلا نے شدید احتجاج کیا ،وکلا نے چیف جسٹس بلاک میں داخل ہو کر کھڑکیوں کے شیشے توڑ دئیے،اسلام آباد پولیس کے دستے چیف جسٹس بلاک میں موجود ہیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ اپنے چیمبر میں محصورہو گئے ہیں ،وکلا نے عدالت پر پتھراؤ بھی کیا،گملے توڑ دیئے،

چیف جسٹس بلاک میں وکلا کے داخل ہوتے سپیشل سیکورٹی پولیس غائب ہو گئی،وکلانے سیشن جج طاہر محمود کے دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی ،اسلام آباد پولیس کے دستے اس وقت چیف جسٹس ہائیکورٹ بلاک میں موجود ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس بلاک میں وکلا آئے تواسپیشل سیکیورٹی پولیس نہیں تھی،وکلا کی جانب سے صحافیوں سے بھی بدتمیزی کی گئی، وڈیو بنانے پر لڑ پڑے

رات گئے اسلام آباد کچہری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران وکلا کے چیمبرز گرا دیئے گئے تھے، سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کچہری میں سرکاری زمین پروکلا چیمبرز بنائے گئے تھے ،آپریشن میں سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ اور پولیس نے حصہ لیا،حکام نے کہاکہ سی ڈی اے نے حکمت عملی کے تحت رات کے وقت آپریشن کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.