پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز کپ کے مینٹورز کو مختلف اکیڈمیوں میں اہم ذمہ داریاں سونپ دیں۔
باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے مقرر کیے گئے پانچوں مینٹورز ہائی پرفارمنس سینٹرز میں پلیئرز کی رہنمائی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کراچی کی اکیڈمی، شعیب ملک سیالکوٹ کی اکیڈمی جبکہ وقار یونس لاہور کی اکیڈمی میں خدمات انجام دیں گے۔
ثقلین مشتاق کو ملتان اور مصباح الحق کو فیصل آباد کی اکیڈمی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے آغاز سے قبل ان مینٹورز کو بھاری معاوضوں پر مقرر کیا تھا، یہ مینٹورز صرف ٹورنامنٹس تک محدود نہیں بلکہ پورا سال پی سی بی کے ساتھ مختلف کرکٹنگ سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔
شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں کرنا آسان ہے،شان مسعود
یاد رہے کہ شاداب خان کی ٹیم پینتھرز نے فائنل میں مارخورز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر چیمپئنز ون ڈے کپ جیت لیا۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے فائنل میں مارخورز کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 122 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پینتھرز نے 123 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 18 اووورز میں حاصل کرلیا، ہدف کے تعاقب میں پینتھرز کے عبدالبنگلزئی 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عمر صدیق نے 19، ساجد خان 15، عثمان خان نے 13 رنز بنائے جبکہ حیدر علی صفر پر آوٹ ہوگئے، رضوان محمود 16 اور کپتان شاداب خان 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
مارخورز کی طرف سے عاکف جاوید اور محمد عمران نے 2، 2جبکہ شاہنواز دہانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں مارخورز کی پوری ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 33.4 اوورز میں 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ فخر زمان 46، حسیب اللہ خان 27 اور بسم اللہ خان 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔ کپتان افتخار احمد 3، کامران غمال 2، زین عباس 6،عاکف جاوید 8محمد عمران ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ زہد محمود 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، شاہنواز دھانی اور عبدالصمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پینتھرز کی طرف سے محمد حسنین اور عرفات منہاس نے تین، تین ساجد خان نے 2، شاداب خان اور علی رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔