چیمپئنز ٹرافی،پاکستانی ابتدائی اسکواڈ کے20 نام بھیج دیے گئے

پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کیلئے آئی سی سی کو 20 نام بھجوا دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اسکواڈ کیلئے بھجوائے گئے 20 ناموں کا فی الحال اعلان نہیں کیا جائے گا۔20 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کھلاڑی سہ فریقی سیریز میں حصہ لیں گے۔11 فروری کو حتمی اسکواڈ کے اعلان تک پاکستان سہ فریقی سیریز کے دو میچ بھی کھیل چکا ہوگا،صائم ایوب کے حوالے سے کلیئرٹی بھی آجائے گی،سہ فریقی سیریز کے لیے فخر زمان کو موقع دیے جانےکا امکان ہے،جبکہ صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔11 فروری تک ٹیموں کے اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر تبدیلی کی جاسکتی ہے لیکن 12 فروری کے بعد اعلان کردہ اسکواڈ میں آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت کے بعد ہی تبدیلی کی جاسکے گی۔آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کے مطابق سپورٹ پیریڈ سے ایک ماہ قبل نام جمع کرانے ہوتے ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سپورٹ پیریڈ 12 فروری سے شروع ہوگا،جبکہ میگا ایونٹ19 فروری سے 9 مارچ تک ہائی برڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور دبئی میں ہوگا۔یاد رہے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آج(اتوار) آخری تاریخ تھی۔

دیواجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ مقرر

پاکستانی تجارتی وفد کا 12 سال بعد دورہِ بنگلہ دیش کا دورہِ

پنجاب بھر میں تعطیلات ختم،کل اسکولزکھلیں گے
آگ پر قابو پانے میں ناکامی ،ٹرمپ نے حکام نااہل قرار دے دیا

Comments are closed.