چنا بریانی بنانے کا طریقہ

0
181

چنا بریانی
اجزاء:
اُبلے چنے آدھا پاو
اُبلے چاول ایک پاو
آلو ایک پاو
دہی دو کھانے کے چمچ
ٹماٹر ایک عدد
پیاز ایک عدد
ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
ہلدی دو چٹکی
کالی مرچ دو چٹکی
آلو بخارے پچاس گرام
کیوڑہ ایسنس دو سے تین قطرے
چھوٹی الائچی دو عدد
زردے کارنگ دو چٹکی
تیل تین کھانے کے چمچ
پسا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
زیرہ آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ دو عدد
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
پودینہ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز براون کریں اور آلو شامل کر کے تھوڑا فرائی کر لیں اب اس میں ابلے چنے ٹماٹر ادرک لہسن کا پیسٹ لال مرچ نمک ہلدی ہسا دھنیا کالی مرچ دہی آلو بخارے اعر الائچی ڈال کر دس منٹ دم پر رکھ دیں اب چاول دھنیا ہری مرچ زردے کا رنگ پودینہ اور کیوڑی ایسنس ڈال کر دم پر رکھ دیں

Leave a reply