چاند پر نئی دریافت کا اعلان ہو گیا

0
36

چاند پر نئی دریافت کا اعلان ہو گیا

باغی ٹی وی : عالمی ادارے بی بی سی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ کئی دن پہلے ہی ‘چاند سے متعلق ایک حیران کُن نئی دریافت’ کے بارے میں اشارہ دینے کے بعد امریکی خلائی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اسے چاند پر پانی کی موجودگی کے فیصلہ کُن ثبوت مل چکے ہیں۔

مالیکیولر پانی کی غیرمبہم دریافت’ سے چاند پر خلائی اڈہ بنانے کی ناسا کی امیدوں کو فروغ ملے گا۔مقصد یہ ہے کہ چاند کے قدرتی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے اس بیس کو قائم رکھا جا سکے۔تحقیق کے نتائج دو مختلف ریسرچ پیپرز کی صورت میں جریدے ’نیچر ایسٹرونامی‘ میں شائع ہوئے ہیں۔
ویسے تو چاند کی سطح پر پہلے بھی پانی کی موجودگی کی علامات ملتی رہی ہیں، لیکن نئی دریافتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ پچھلے تصورات سے کہیں زیادہ مقدار میں یہاں موجود ہے۔


ملٹن کینیس اوپن یونیورسٹی کی پلینٹری سائنسدان ہینا سارجنٹ نے بی بی سی نیوز کو بتایا: ‘اس دریافت سے چاند پر پانی کے ممکنہ ذرائع کے بارے میں مزید آپشن دستیاب ہوئے ہیں۔’

امریکی خلائی ادارے نے کہا ہے کہ وہ چاند کی سطح پر سنہ 2024 میں ایک مرد اور عورت کو بھیجے گا تاکہ ‘اگلی بڑی چھلانگ’ یعنی 2030 کی دہائی میں مِریخ پر انسان کو اتارنے کے لیے تیاری کی جا سکے۔انھوں نے مزید کہا کہ چاند پر خلائی بیس کہاں بنانی ہے اس کا دارومدار اس بات پر ہوگا کہ چاند پر پانی کہاں ہے۔

Leave a reply