چاند رات ، عیدالفطرکے موقع پر لاہور پولیس کا سکیورٹی پلان تیار

0
32
lahore police

سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر شہریوں اور نمازی حضرات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات یپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں اس حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف، تمام ڈویژنل ایس پیز آپریشنز ونگ سمیت متعلقہ پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس نے چاند رات اور عیدالفطرکے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے مفصل اور مربوط سکیورٹی پلان مرتب کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر عید الفطر اور چاند رات پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ 06 ایس پیز، 35ڈی ایس پیز،83ایس ایچ اوز اور 376 سے زائد اپر سب آرڈینیٹس سمیت آٹھ ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار مساجد، عید گاہوں، امام بار گاہ، عبادت گاہوں، پارکس، قبرستان اور دیگر اہم مقامات پر تعینات ہونگے۔شہر کی05 ہزار سے زائد مساجد اور عبادت گاہوں کو حساسیت کے اعتبار سے تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیاہے۔جس کے مطابق 218مساجد کو اے کیٹیگری،775 کو بی جبکہ 4064 مساجد کو سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔مساجد اور عبادت گاہوں کے علاوہ 190 سے زائد کھلے مقامات پر بھی نماز عید ادا کی جائے گی جہاں عبادت گذاروں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔نمازیوں کو تین درجاتی حفاظتی حصار پر مبنی سکیورٹی چیکنگ سے گذرنے کے بعد ہی عید گاہ میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔گاڑیوں کی پارکنگ عبادت گاہوں سے ایس او پیز کے مطابق مناسب فاصلے پر بنائی جائے گی۔

سی سی پی او لاہور نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ عبادت گاہوں میں آنے والے شہریوں چیکنگ کے لئے میٹل ڈیٹکٹرزاور واک تھرو گیٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے جبکہ مساجد اور عبادت گاہوں سمیت حساس مقامات پر مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے لئے چھتوں پر سنائپرز بھی تعینات کئے جائیں۔چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر ڈولفن سکواڈ کی 243، پولیس رسپانس یونٹ کی 96 ٹیمیں جبکہ ایلیٹ فورس اور تھانوں کی گاڑیاں بھی مساجد، عبادت گاہوں اوراہم مقامات کے گرد مسلسل پٹرولنگ کریں گی تمام پولیس افسران چاند رات،عید الفطر پر ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ چاند رات اور عید الفطر پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔شہر کا امن متاثر کرنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہری چاند رات اور عید الفطر پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی اور پتنگ بازی سے سختی سے اجتناب کریں ورنہ سخت ایکشن لیں گے ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ مجرمانہ فعل ہیں،والدین اپنے بچوں کو ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی سے باز رکھیں۔عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور پتنگ بازی کرنے والوں کو حوالات جانا ہو گا۔

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

سربراہ لاہور پولیس نے ہدایت کی کہ ڈولفن سکواڈ،پیرو اور ایلیٹ ٹیمیں ون ویلرز،ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو فوری حراست میں لیں۔لاہور پولیس ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈا ون کر رہی ہے۔ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ میں ملوث ریکارڈ یافتہ افراد سے ضمانتی مچلکے بھی لئے جا رہے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ رواں سال ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف 331 مقدمات درج کرکے 375 ملزمان گرفتار کئے گئے جبکہ رواں سال اب تک ون ویلنگ کے جرم میں 891 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے۔شہر میں چاند رات پر ون ویلینگ ہوائی فائرنگ کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔شہری ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش،ون ویلنگ اور پتنگ بازی کی اطلاع 15 پر دیں، فوری کاروائی عمل میں لائیں گے۔عید الفطر کے پیش نظر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور اشخاص کی چیکنگ یقینی بنائی جائے۔شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، سنیپ چیکنگ اور جنرل ہولڈ اپ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Leave a reply