سعودی عرب بدل رہا نہیں بدل گیا ہے، اب اوقاتِ نماز میں دکانیں بند رکھنا ضروری نہیں

0
52

ریاض‌:سعودی عرب بدل رہا نہیں بدل گیا ہے، اب اوقاتِ نماز میں دکانیں بند رکھنا ضروری نہیں ، اطلاعات کےمطابق سعودی عرب میں اذان کی آواز گونجتے ہی دوکانوں کے دروازے بند ہونا شروع ہو جاتے ہیں لیکن اب حکومت کے نئے فیصلے کے بعد یہ صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب سعودی عرب میں نماز کے اوقات میں دکانیں بند کرنے کی پابندی ختم کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جوکہ حکومت نے ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اب تما م مالز،شاپنگ سینٹرز اور عا م کا رو با دی دکا نیں عوام الناس و کا رو با ر ی حضرات کےلئے چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی ۔

یہ با ت بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت بھی چاہتی ہے کہ ایسی سرگرمیوں میں اضافہ ہو تاکہ نوجوانوں میں بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹا جا سکے۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان حالیہ چند برسوں میں متعدد اصلاحات متعارف کروا چکے ہیں۔

Leave a reply