چارسدہ پولیس ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی پروگرام کا انعقاد

0
24

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی جانب سے پولیس ہیڈکوارٹرز میں پولیس افسران کی ریٹائرمنٹ کے موقع پران کے اعزاز میں الوداعی پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان، ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز شہنشاہ گوہر خان، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن فرہاد خان اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ زیب اللہ خان نے اس موقع پر ریٹائرڈ ہونے والے پولیس اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے پولیس اہلکاروں نے محکمہ پولیس میں احسن طریقے سے فرائض منصبی کی ادائیگی نہایت ایمانداری کے ساتھ کرکے ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔ریٹائرمنٹ کے معاملہ میں تمام تر خط و کتابت و یگر پراسس میں کسی قسم کی کوئی تاخیر نہیں ہو گی

اور ان اہلکاروں کو ریٹائرمنٹ کے بینفٹ جلد ازجلد ادا کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ چارسدہ پولیس انکے خدمات ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے رہینگے کسی بھی مسئلے کی صورت میں کوئی بھی بلا جھجک تشریف لاسکتے ہیں۔ آپ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ تقریب کے آخر میں ریٹائرڈ ہونے والے اہلکاروں کوڈی پی او چارسدہ، ایس پی انوسٹی گیشن اوراور دیگر افسران نے سپیشل تحائف دیئے پھولوں کے ہار پہناکر رخصت کیا۔

Leave a reply