کراچی : کراچی کے چار انڈر پاسز بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث ٹریفک لیے بند ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق، کے پی ٹی انڈر پاس، 3 تلوار انڈرپاس اور سب میرین انڈر پاس میں بارش کا پانی جمع ہے جس کے باعث تینوں انڈر پاسز کو ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ غریب آباد انڈر پاس میں بھی بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی آمدورفت بند ہے۔
ٹریفک پولیس کا بتانا ہےکہ انڈرپاسز بند ہونے پر ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جارہا ہے۔