مزید دیکھیں

مقبول

دینی مدارس کے لیے گرانٹ بڑھا دی ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے...

جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ...

ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ...

لاہور،اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس...

انتقام…کبھی نہیں، تحریر:نور فاطمہ

زندگی کا سفر سیدھا نہیں ہوتا۔ یہ اونچ نیچ،...

برطانوی بادشاہ چارلس کا جلد پاکستان کا دورہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار

برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے پاکستان کا جلد دورہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

باغی ٹی وی : شاہ چارلس سوم نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہےیہ دلچسپی ایڈنبرا کے پیلس آف ہولیروڈ ہاؤس میں ایشین کمیونٹی کے اعزاز میں ان کی طرف سے منعقد کیےگئےپہلےعوامی استقبال میں دکھائی گئی،جس میں پاکستانی ہائی کمشنر سمیت نامورپاکستانی بھی شریک ہوئے۔

برطانیہ میں کئی دہائیوں کی سب سے بڑی ریل ہڑتال،مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا

تقریب کے دوران سرمایہ کاری کے اعزازی سفیر ذیشان شاہ نے کنگ چارلس III سے ملاقات کی۔

اس میں برطانیہ بھر سے کئی ممتاز برطانوی ایشیائی باشندوں نے شرکت کی برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان، بیسٹ وے کے سی ای او لارڈ ضمیر چوہدری، انیل مسرت اور لارڈ جیتیش گدھیا سمیت دیگر شامل تھے۔

ذیشان شاہ نے پاک برطانیہ تجارت میں فروغ سے متعلق اقدامات سے بادشاہ کوآگاہ کیا اور بتایا کہ بادشاہ نے پاکستان آنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے وقت ان کے جنازے کو کندھا دینے والے آٹھ افسران کون…

انہوں نے اپنے خیراتی ادارے برٹش ایشین ٹرسٹ کے ذریعے پاکستان کے انتہائی پسماندہ افراد کے لیے جاری مدد کے لیے شکریہ ادا کیا، خاص طور پر ان کا ٹرسٹ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد فراہم کر رہا ہے۔

تقریب کے بعد نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انیل مسرت نے بتایا کہ بادشاہ چارلس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کااظہاربھی کیا اور مانچسٹر آکر ایشین کمیونٹی سے ملاقات کی دعوت قبول کرلی۔

ملکہ برطانیہ کی تدفین سے قبل لندن میں کینیڈین وزیراعظم کےگانے سے سوشل میڈیا پر…