چارلز لٹویج ڈوجسن:پیشہ ریاضی داں، فوٹوگرافر، شاعر، شماس، ادیب

0
76

پیدائش:27 جنوری 1832ء
دریسبوری
وفات:14 جنوری 1898ء
گیلڈفورڈ
وجۂ وفات:نمونیا
مدفن:سرے
طرز وفات:طبعی موت
رہائش:انگلستان
شہریت:متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ، مملکت متحدہ
عارضہ:مرگی
مادر علمی:کرائسٹ چرچ
پیشہ ریاضی داں، فوٹوگرافر، شاعر، شماس، ادیب اطفال، روزنامچہ نگار، ناول نگار، مصنف، آپ بیتی نگار، فلسفی
زبان:انگریزی
شعبۂ عمل:مصنف
ملازمت:جامعہ اوکس فورڈ
کارہائے نمایاں:ایلس ان ونڈر لینڈ

چارلز لٹویج ڈوجسن (انگریزی: Charles Lutwidge Dodgson) زیادہ تر اپنے قلمی نام اور تخلص لوئس کیرل (انگریزی: Lewis Carroll) سے پہچانے جاتے ہیں۔ ڈوجسن ایک انگریزی مصنف، ریاضی دان، منطق دان، انگریزی کلیسیا کے پادری اور عکاس تھے۔ اِن کی مشہور ترین تحریروں میں ایلس ان ونڈرلینڈ اور اس کا تسلسل، تھرو دی لوکنگ-گلاس شامل ہیں؛ ان کے علاوہ ان کی لکھی کئی نظمیں جیسے کہ دی ہنٹنگ آف دی سنارک اور جیبرواکی بھی کافی مقبول ہوئیں۔ برطانیہ، جاپان، امریکا اور نیوزی لینڈ میں دیگر ایسی سوسائٹیاں ہیں جو ڈوجسن کی تحریروں اور اِن کے کرداروں سے لطف اندوز ہوتی ہیں، اِن کا پرچار کرتی ہیں اور اِن کی زندگی کے ہر پہلو کا تحقیقی مطالعہ کرتی ہیں۔

Leave a reply